ملک کے لئے کرونا وائرس سے کہیں زیادہ خطرناک آر ایس ایس وائرس
محمد خالد داروگر دولت نگر سانتاکروز
اس وقت پوری دنیا”کرونا وائرس”سے جھوز رہی ہے اور عالمی سطح پر کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 6/ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔ ہندوستان میں بھی کرونا وائرس کی ہر جگہ دھوم ہے لوگ ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں اور اس وقت حال یہ ہے کہ ملک کے سارے مسائل ایک طرف ہوگئے ہیں اور سب مسائل کرونا وائرس میں جمع ہوگئے ہیں اور جو دیکھوں اسی وائرس کی بات کر رہا ہے۔
ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے صرف چند اموات واقع ہوئی ہیں اور اس وائرس سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں اس کے برعکس ہمارے ملک ہندوستان کو جس وائرس سے سب سے زیادہ اور زبردست خطرہ ہے جس کو ہر کوئی محسوس بھی کر رہا ہے لیکن اس کے خلاف موثر طریقے سے آواز نہیں اٹھا پا رہا وہ ہے “آر ایس ایس آئیڈیالوجی” کا انتہائی جان لیوا خطرناک ترین وائرس ہے۔
جو دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں بےگناہ افراد کو اپنی آغوش میں لے کر موت کی نیند سلا دیتا ہے اور حال ہی میں آر ایس ایس کے خطرناک وائرس نے راجدھانی دہلی میں شرپسند عناصر کے ذریعے تقریباً 100/کے قریب بےگناہ اور نہتے انسانوں جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس کی خطرناکی کو پوری دنیا نے لائیو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور محسوس کیا ہے اور اس کے خلاف عالمی سطح پر آواز بھی بلند ہوئی ہے۔
اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ملک کے لئے کرونا وائرس سے کہیں زیادہ خطرناک آر ایس ایس آئیڈیالوجی کا وائرس ہے اور سب سے پہلے ہندوستان میں اس وائرس کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے خلاف سب کو متحد ہوکر لڑنا چاہیے تاکہ یہ وائرس ختم ہو پھر یہ ملک گنگا جمنی تہذیب کی طرف دوبارا لوٹ آئے۔