بیدر: کیر اینڈ کیور دواخانہ میں آپریشن تھیٹر کا افتتاح
بیدر: 26جنوری۔ سید شاہ ندیم اللہ حسینی پریس نوٹ جاری کر تے ہوئے بتایا کہ کیر اینڈ کیور دواخانہ چدری ایرپورٹ روڈ بیدرمیں 26 جنوری کو فری میڈیکل اور گائنی کیمپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں شہر کے علاقہ چدری کی عوام نے اس فری کیمپ سے فائدہ حاصل کیا۔مزید بتایا کہ کیر اینڈ کیور دواخانہ میں 26 جنوری بروز منگل کو ڈاکٹر لاونیا کے ہاتھوں آپریشن تھیٹر کا افتتاح عمل میں آیا۔
سید شاہ ندیم اللہ حسینی نے بتایا کہ کیر اینڈ کیور دواخانہ میں نارمل ڈیلیوری کیلئے 8999 اور آپریشن کیلئے14499 خصوصی پیکیج رکھا گیا ہیں۔ ڈاکٹر لاونیا اور ڈاکٹر سیدہ نیہا فاطمہ زیر نگرانی نارمل ڈیلیوری پر ذیادہ توجہ دی جائیگی۔مزید جانکاری کیلئے 7019459544 رابطہ کریں