جامعہ اشاعت العلوم سمستی پورمیں یوم جمہوریہ کےموقع پر پرچم کشائی کی تقریب
جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور ،بہار میں ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم جمہوریہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیاگیااسلئے کہ آزادہندوستان کی تاریخ میں دو دن انتہائ اہمیت کے حامل ہیں ،ایک 15اگست جس میں ملک انگریزوں کی غلامی سےآزادہوا، دوسرا 26جنوری جس میں ملک جمہوری ہوا، یعنی اپنےملک میں اپنےلوگوں پراپناقانون لاگو ہوا، آزاد ہندوستان کا اپنا دستور بنانے کیلئےڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکرکی صدارت میں 29 اگست 1947کو سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس کوملک کاموجودہ دستور مرتب کرنےمیں 2سال 11ماہ اور18دن لگے، دستور ساز اسمبلی کےمختلف اجلاس میں اس نئےدستورکی ہرایک شق پرکھلی بحث ہوئی، پھر 26 نومبر 1949 کواسےقبول کر لیا گیا، اور 24جنوری 1950 کوایک مختصراجلاس میں تمام ارکان نےنئےدستور پردستخط کردیا،26 جنوری 1950 کو اس نئےقانون کولاگوکرکے پہلا”یوم جمہوریہ” منایاگیا،اس طرح ہرسال 26جنوری “یوم جمہوریہ “کےدن کے طور پرپورے جوش وخروش کے ساتھ منایاجانےلگا۔
اس موقع پر جامعہ کے طلبہ وطالبات اساتذہ کرام اور مہمانان عظام کی موجودگی میں جامعہ ھٰذا کے نائب ناظم جناب ماسٹر امتیاز احمد صاحب کے ہاتھوں پر چم کشائی کا عمل انجام پایا پھر جامعہ ھٰذا کے مایہ ناز طلبہ محمد ذیشان ابن محمد چاند ،سرفراز ابن عبدالسبحان اور حذیفہ ابن قاری ممتاز احمد جامعی نے ترانہ پیش کیا،آفتاب احمد بن ماسٹر امتیازاحمد نے تقریر پیش کی ،نظامت کے فرائض مولانا محبوب عالم صاحب قاسمی نے انجام دیئے اور صدارت کی ذمہ داری ماسٹر امتیاز احمد صاحب نے سنبھالا۔
جامعہ کے اساتذہ کرام جناب قاری محمد ارشد صاحب اور مولانا محبوب عالم صاحب قاسمی اور مولانا انعام الحق صاحب وغیرہم نے پروگرام کو مشترکہ طور پر کامیاب کیا
اور اخیر میں جامعہ کے نائب ناظم ماسٹر امتیاز احمد صاحب نے مہمانوں کا شکر یہ اداکیا جن میں جناب مولانا محمد اسلام صاحب امام وخطیب مسجد کرھوا، جناب محمد جہاں گیر عالم صا حب، جناب محمد اسلم صاحب ،جناب محمد طفیل صاحب، جناب محمد ادریس صاحب جناب محمد منا صاحب اور جناب محمد مستقیم صاحب کے اسماء قابل ذکر ہیں ۔