بیدر: ایچ آرایس ٹیم لیڈر محمد شعیب کو مشہور کنڑی اخبار پرجاوانی نے پیش کی تہنیت اور ایوارڈ سے نوازا
یہ ایوارڈ صرف میرا نہیں، HRS ٹیم کا ہے، جس کے ساتھ کام کرنے کی کوشیش میرے لیے ایک خوش قسمتی سے کم نہیں: محمد شعیب
بیدر: 25/جنوری (اے این این) ریاست کرناٹک کی معروف اور مشہور NGO ہیومنٹرین ریلیف سوسائٹی (ایچ آرایس) شہر بیدر کی جانب سے کورونا کے دوران لاک ڈاوٴن میں انجام دیئے گئے کاموں میں راشن کی تقسیم کے علاوہ غریبوں کو کھانے کی امداد کرنے میں متحرک و فعال رول ادا کرتے رہنے والے نوجوان محمد شعیب اور محمد ذاکر ایچ آرایس کا نام کافی نمایاں نظر آتا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران مختلف مشکلات کے باوجود عوامی خدمت کے لیے اپنے آپ کو پیش کرتے ہوئے انتھک جدوجہد اور مسلسل کوشش کے ساتھ عملی میدان میں اقدامات کرتے رہنے کا اعتراف کرتے ہوئے اور کرناٹک کے مشہور کنڑی اخبار پر جاوانی نے محمد شعیب الدین کو اپنے کلبرگی دفتر بلاکر باضابطہ طور پر ان کے اعزاز میں تہنیت پیش کرتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا اور مبارکباد دی۔
مشہور کنڑی اخبار کے ذریعے ایوارڈ دیے جانے پر محمد نظام الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بیدر نے ایچ آرایس بالخصوص ٹیم لیڈر محمد شعیب الدین کو مبارکباد پیش کی اور اسی طرح عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ جدوجہد کرنے،غریبوں اور محتاجوں کی خدمت کے فریضہ کو انجام دیے جانے والے ہر کام کو اللہ تعالی قبولیت کا درجہ دینے کی دعا کی۔
انہوں نے اس موقع پر ایچ آرایس کی تمام ٹیم کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ یہ ایوارڈ دراصل عوامی خدمت کا بہترین اور سماجی خدمت کے لئے انجام دئے جانے والے کام کی ایک بہترین ستائش کے طور پر جانا جائے گا۔ اس ایوارڈ کے حصول کے بعد ایچ آرایس ٹیم لیڈر محمد شعیب الدین کی ٹیم کو مختلف صرف ذمہ داران اور سماجی و دیگر تنظیموں کے ذمہ داران کی جانب سے مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف ذمہ داران نے ان کے حق میں دعا کی ہے کہ وہ سماجی خدمت کے اس میدان میں اور مزید عوام کی خدمت اور فلاح و بہبودی کے کام انجام دینے کا حوصلہ و قوت دے۔
اس ایوارڈ کے لئے پرجاوانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایچ آرایس ٹیم لیڈر محمد شعیب الدین کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک چھوٹی سی کوشیش اورعمل ایک پرعزم اور معمولی شہری کی دنیا بدل سکتے ہیں۔ میں اس اعزاز کو قبول کرتا ہوں، لیکن یہ ایوارڈ HRS ٹیم کا ہے، جس کے ساتھ لاک ڈاؤن میں کام کرنے کی کوشیش میرے لیے ایک خوش قسمتی سے کم نہیں ہے۔
واضح رہے کہ HRS کی ٹیم جیسے ہی لاک ڈاوٴن کا اعلان ہوا اسی دن سے ابھی تک تقریبا 300 سے زائد دنوں تک بیدر کے سرکاری ہسپتال کے روبرو مریضوں کے ساتھ آنے والے غریب وپریشان حال محتاجوں کے لئے کھانے کی مفت سربراہی کا کام انجام دے رہی ہے۔ جس کی شہر و ضلع کے ہر گوشہ سے ستائش کی جا رہی ہے۔