حالاتِ حاضرہمضامین

ارطغرل کے اداکار کا مودی کو پیغام

کسانوں کی حمایت میں اینجن التان دزیتان

سمیــع اللّٰہ خان

ترکی کے مشہور زمانہ ڈرامہ سیریز ” دیریلس ارطغرل غازی ” میں ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے مقبول ترین اداکار ” اینجن التان دزیتان ” نے بھی بھارت میں جاری کسانوں کے آندولن کی حمایت کردی ہے اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ہوش میں آنے کی اپیل کی ہے_
کسان آندولن اور سیاہ کسان مخالف قوانین پر اپنے آفیشل ٹوئٹر پیغام میں اینجن التان نے کہا کہ: ” کسان بیوقوف نہیں ہیں کہ وہ مودی کے کرپٹ / بدعنوان قانون کے جھانسے میں آجائیں، انڈین کسانوں نے سرکار کے نئے قوانین کو ریجیکٹ کردیاہے، مودی کو فوراﹰ جاگ جانا چاہیے اور اس احمقانہ قدم کو واپس لےکر فوراﹰ معاملے کو سلجھانا چاہیے، ورنہ یہ انڈیا کی فوڈ سیکورٹی پر اثرانداز ہوگا جوکہ کرونا۔وائرس کے زمانے میں انڈیا کے لیے ایک سخت آفت ہوگی “

اپنے دوسرے پیغام میں اینجن التان نے کہاکہ: ” انڈین (گورنمنٹ) گمراہ کن طریقے سے کسان آندولن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ کسانوں کا بنیادی احتجاج نظرانداز ہوجائے اس سے توجہ ہٹ جائے “

ترکش اداکار کی حق گوئی اور دور دراز بیٹھ کر انسانیت کے مسائل پر فکرمندی سے بھارت کے لوگوں کو سیکھنے کی ضرورت ہے، ہندوستان کی بالی ووڈ انڈسٹری جو اسرائیل کے لیے حقوق کی بات کرتی ہے کبھی نیتن یاہو کےساتھ کھڑی ہوتی تو کبھی بالی ووڈ کے اداکار مودی کی چاپلوسی میں ناک رگڑتے ہیں انہیں سیکھنے کی ضرورت ہیکہ سچائی اور انصاف کا ہیرو کیسے بنا جاتاہے، فلمی پردے سے باہر کی دنیا میں اصول و اخلاقیات کو کیسے برتا جاتاہے یہ انہیں ترکش ایکٹروں سے سیکھنا چاہیے، ہندوستان کی سیاسی سماجی اور ملی قیادتیں جو بےحسی میں مررہی ہیں اور ظالموں سے چھپ رہی ہیں انہیں بھی کسان آندولن اور مودی کے ظالمانہ استعمار کےخلاف اینجن التان سے اس موقع پر سیکھنا چاہیے

کل چھبیس جنوری کو کسانوں کا زبردست ٹریکٹر مارچ ہونے جارہاہے ساری دنیا کی نظر اس مارچ پر ہوگی، گودی۔میڈیا اسے دیش دروہی مارچ کہےگا، آر۔ایس۔ایس کا سنگھی آئی۔ٹی سیل اور بھاجپ اسے خالصتانی دہشتگردی ثابت کرنا چاہیں گے، شریر اس میں شرارت کرنا چاہیں گے، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں یومِ جمہوریہ کے قومی دن پر جمہوریت کی روح مخالفت اور عوامی اپوزیشن کا امتحان ہوگا، کل، کسی بھی شرارت سے قبل انہیں یاد رہنا چاہیے کہ آر۔ایس۔ایس کے متعصب ہندؤوں، چند امیروں کارپوریٹ سیکٹر کے سفاک لٹیروں اور برہمن طبقے کے علاوہ پوری دنیا اس ٹریکٹر مارچ کےحق میں ہے، دنیا کا ہر واقف کار شخص اور مشہور شخصیت کسان آندولن کےساتھ ہے… کل سبھی کی نظریں راجدھانی دہلی پر ہوں گی.

بھارت کےحق میں، کسانوں کی حمایت میں ، اور موجودہ دنیا کے ایک مشہور ظالم حکمران کےخلاف عالمی میڈیا میں ایک صحیح رائے عام کرنے کے لیے ہم ارطغرل کے اداکار اینجن التان کا شکریہ ادا کرتےہیں، آپ نے سیدنا ارطغرل غازی کا کردار جس خوش اسلوبی سے ڈرامے میں ادا کیا ان کے پیغام اور کردار کی تعلیمات ایسے ہی حقیقی دنیا میں بھی عام کرتے رہیں، ہندوستان سے ایمانی کارداش کی جانب سے، آپکی پوری ٹیم کو تہنیت، تبریک اور محبتوں کی سوغات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!