ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں وچن ساہیتیہ ودستورہند پر عظیم الشان جلسہٴ عام میں شرکت کی اپیل

بسواکلیان: 25/جنوری (ایم این/کے ایس) 26/جنوری یوم جمہوریہ کے موقع پر وچن ساہیتیہ و دستورہند، سمیتی کی طرف سے دستور ہند میں CAA,NRC,NPR،کسان بل و دیگرغیر جمہوری قوانین رائج کرنےکے خلاف عظیم الشان عوامی بیداری جلسہٴ عام بسواکلیان میں 26/جنوری کو منعقد کیاجارہا ہے۔ جس کا مقصد عوام میں تحفظ دستور کی بیداری لانا ہے۔ اس ضمن میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے آنند دیوپا کارگزار صدر، مجاہد پاشاہ, سرپرست صدر، شانتپاجی پاٹل، چندرکانت مہترے اور اکرام کھادی والے سکریٹریز تحفظ دستور سمیتی بسواکلیان نے پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بسواکلیان صوفی سنت اور مہا پروشوں کی دھرتی ہے، جو بسویشور مہاراج و دیگر صوفی لوگوں نے عوام میں فلاح و بہبود اور اُصولوں پر زندگی گزارنے کے لئے کہا ہے۔اس نفرت کے ماحول میں، وچن ادب اور تحفظ دستور کی عوام میں بیداری لانے کیلئے 26جنوری بروز منگل،ٹھیک دوپہر 4بجے تا شام 8/بجے اکامہادیوی گراونڈ، بسواکلیان ضلع بیدر میں ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیاجارہا ہے۔

جس سے ملک بھر کے دانشور لوگ، ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد حیدرآباد، ڈاکٹر محترمہ سشمہ اندھرے پونہ، جناب محمود پراچا وکیل سرپم کورٹ، جناب آنند راج امبیڈ کر (پوتے ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر)خطاب فرما ئیں گے اور شری سدرامیا ء سابق وزیراعلیٰ کرناٹک بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باباصاحب امبیڈکر کی صدارت میں جو دستور ترتیب دیاگیا وہ ملک کے سبھی باشندوں کو برابر کے حقوق فراہم کرتا ہے لیکن موجودہ مرکزی حکومت دستور کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے، دستور کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اور انہوں نے پریس کانفرس سے کہا کہ آج کسان بھائی دہلی میں کئی دنوں سے احتجاج کررہے ہیں، لیکن مرکزی حکومت کسانوں کی بات سننے کو راضی نہیں ہے، انہوں نے کسانوں سے کہا کہ ہم سب تمہارے ساتھ ہیں، کسانوں کو حقوق کو پامال کیاجارہا ہے ایسا ہم ہونے نہیں دینگے۔

ریاستی حکومت نے مویشیوں کی ذبیحہ پر پابندی لگا کر کسانوں کے خلاف جو بل منظور کئے ہیں جس کی وجہ سے کئی لوگ متاثر ہو ہونگے۔۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔۔ آخر میں انہوں نے عوام الناس سے یومِ جمہوریہ کے موقع پر منعقد ہونیوالے عظیم الشان جلسہ عام میں بلا مذہب شرکت کرنے کی اپیل کی۔اس موقع پر منوہر ميسے, میر تحسین علی جمعدار، یوراج بھینڈے، سندیپ بوئے، وسی ادھونی، باسط بھولے، رئیس میاں،سعود بھوسگے،چاندپاشاہ، اور کئی دیگر سمیتي کے افراد موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!