بسواکلیان میں 26/جنوری کو دستور بچاؤ موضوع پر جلسہٴ عام، سدارمیا کی شرکت متوقع
بسواکلیان: 23/جنوری (کے ایس) ملک کے موجودہ حالات اور حکومت کی عنانیت دستور ہند سے کھیلواڑ اُدوک پتی افراد کی جال میں پھنسے مودی آر ایس ایس کے نقشِ قدم پہ چلتے ہوئے مودی نے ملک کے عوام بالخصوص اقلیتوں،پسماندہ طبقات پر آئے دن مظالم کا شہرہ رکھنے والے نریندر مودی کا چہرہ مسخہ ہوگیا ہے۔اور ملک کی جمہوریت کو قطرہ لاحق ہونے کی وجہ سے تمام سیکولر طاقتوں میں متحدہ ہوکر 26جنوری کو یومِ دستور ہند بچاؤمہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ لیا۔
اس خصوص میں آج بسواکلیان میں کانسٹیٹیوشن پروٹیکشن کمیٹی کی جانب سے یومِ جمہوریہ کے موقع پر ایک عظیم الشان جلسہ عام دستور بچاؤکے نام سے 26جنوری 2021بمقام اکا مہا دیوی گراؤنڈ بسواکلیان میں منعقد کیا جارہا ہے، جس میں کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدرامیاء شرکت کرینگے۔
اسی ضمن میں 22جنوری 2021 بروز جمعہ ورشا پیالیس بسواکلیان میں ایک پریس میٹ منعقد کی گئی جس میں 22جنوری کو ہونے والے عظیم الشان جلسہ بنام دستور بچاؤ کے بارے میں تفصیلات پیش کی گئی۔ اس پریس میٹ میں بلا مذہب و ملت سیاسی و سماجی شخصیات جیسے آنند دیوپا، تحسین علی جمعدار، منان سیٹھ بیدر، ششی کانتھ دُرگے، سُدھاکر گُجر،اکرام الدین کھادی والے، ارجن کنک منوہر میسے، چندرکانتھ میترے، مجاہد پاشاہ، شیخ رئیس اور دیگر شخصیات موجو د تھے۔