کسانوں کو نہیں ملی 26/ جنوری کو ٹریکٹر مارچ کی اجازت، دہلی پولیس کے ساتھ میٹنگ ہوئی ناکام
نئی دہلی: 21/جنوری- یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر ریلی کے لئے دہلی پولیس اور کسانوں کے مابین چل رہی ملاقات ختم ہوگئی۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے انہیں دہلی میں داخل ہونے سے انکار کردیا ہے، جبکہ کسان دہلی میں ریلی نکالنا چاہتے ہیں۔ پولیس نے کے ایم پی ایکسپریس وے پر ایک چھوٹی سی ریلی نکالنے کے لئے کسانوں کو متبادل پیش کیا تھا جسے کسانوں نے مسترد کردیا۔