بیدر: 23/جنوری کوغیرشادی شدہ اور24/جنوری کوشادی شدہ (مرد وخواتین) کے لیے ہوگا خصوصی ورکشاپ
اس دو روزہ ورکشاپ کا مرکزی موضوع “نکاح کی عظمت و فضیلت” رہے گا، جسے شعبہٴ اسلامی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، شہر بیدر کے جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے
بیدر: 21/جنوری (اے این این) جناب محمد رفیق احمد گادگی ناظم ورکشاپ کی اطلاع کے مطابق جماعت اسلامی ہند، شہر بیدر کی جانب سے دو روزہ ورکشاپ شہر بیدر کے مغل گارڈن فنکشن ہال میں ہوگا۔ اس میں 23/جنوری کو غیر شادی شدہ مرد و خواتین کے لیے جبکہ 24/جنوری کو شادی شدہ مرد و خواتین کے لیے یہ پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔
مغل گارڈن فنکشن ہال بیدر میں صبح 10:30 بجے تا دوپہر 1:30 بجے تک ہونے والے پروگرام کے پہلے دن یعنی 23/جنوری کو خالص غیر شادی شدہ مرد و خواتین کے لیے ہوگا، جس میں نکاح کی اہمیت اور اس کے مسائل، عشق و محبت کی تباہ کاریاں اور بین المذاہب شادیوں کی شرعی حیثیت، انتخاب رشتہ کے بنیادی اصول و ضوابط ودیگر موضوعات رہیں گے۔
جبکہ دوسرے دن کا پروگرام 24/جنوری کو شادی شدہ مرد و خواتین کے لیے ہوگا، جس میں مضبوط ازدواجی زندگی، شوہرو بیوی کے حقوق و فرائض، مضبوط ازدواجی زندگی میں سسرالی رول، والدین اور اولاد کے حقوق و فرائض جیسے اہم عنوانات اس ورکشاپ کا حصہ رہیں گے۔ دونوں دن کے اجلاس میں تبادلہٴ خیال و سوالات و جوابات کا سیشن بھی ہوگا، جس میں تمام شرکاء حصہ لیں گے۔ اختتامی کلمات محمد نظام الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شہر بیدر کریں گے۔
اس موقع پر جناب محمد رفیق احمد گادگی ناظم ورکشاپ اور جناب محمد نظام الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، شہر بیدر نے عامۃ المسلمین مردوخواتین بالخصوص غیر شادی شدہ نوجوان (لڑکے لڑکیوں) سے 23/ جنوری کے پروگرام میں شرکت کرنے اور شادی شدہ مردوخواتین سے 24/جنوری کے خصوصی پروگرام میں شرکت کی اپیل کی ہے۔