بسواکلیان میں 17/جنوری کو جشنِ بابا چودھری و کل ہند مشاعرہ
بسواکلیان: 15/جنوری( ایم این) 17/جنوری بروز اتوار رات 9/بجے چودھری کامپلیکس نزد بس اسٹانڈ بسواکلیان میں عظیم الشان کل ہند مشاعرہ ہند ویلفر سوسائٹی بسواکلیان کی جانب سے منعقد کیاجارہا ہے۔اس کل ہند مشاعرے میں جلیل نظامی،شفیق عابدی،جلال میکش،نعیم رشید،ڈاکٹر نواز دیوبند،نکہت امروہی،چندن، اسد،شرف کانپوری،وحید پاشاہ قادری، فرید سحر، نور الدین نور،اثر جعفری، نعیم رشید، مقیم باگ ودیگر شعراء اپنا کلام پیش کرینگے۔ تمام شہریان بسواکلیان کو اس عظیم الشان مشاعرے میں شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔