ضلع بیدر سے

جامعہ ہاشمیہ بیدر میں سالانہ فاتحہ بانی جامعہ نظامیہ ؒ کا انعقاد

بیدر:15/جنوری (اے ایس ایم) معروف دینی و عصری درزگاہ جامعہ ہاشمیہ موقوعہ دولہن دروازہ روڈ بیدر کے زیر اہتمام سالانہ 106 ویں فاتحہ شہزادہ فاروق اعظم ؓ استاذالسلاطین شیخ السلام والمسلمین عارف باللہ محب رسول اللہؐ امام الشاہ محمد انواراللہ فاروقی فضیلت جنگ خان بہادر بانی جامعہ نظامیہ ؒ شبلی گنج حیدرآبادکا عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا۔کل بعد نماز فجر تا قبل از نماز عصر تلاوت قرآن مجید کا اہتمام کیا گیا۔اور بعد ادائیگی نماز مغرب جلسہ و فاتحہ قانی کا انعقاد عمل میں آیا۔

جناب حافظ سید عمر ہاشمی بانی ناظم جامعہ ہاشمیہ کی صدارت میں جلسہ منعقد ہوا۔ جلسہ کو مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی صدر مدرس جامعہ ہاشمیہ، مولانا محمد خواجہ معین الدین نظامی، مولانا حافظ محمد جاوید نظامی، محمد عطا اللہ صدیقی، محمد فراست علی ایڈوکیٹ صدر کاروان اَدب و مرکزی رحمت عالم کمیٹی، مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت شیخ السلام امام محمد انواراللہ فاروقی ؒ نے علم دین کی اشاعت کے لئے ایک عظیم اسلامک یونیورسٹی جامعہ نظامیہ کو حضورؐ کے اشارے اور حکم سے قائم فرمایا۔جامعہ نظامیہ قائم ہوکر 150سال کا عرصہ ہو رہا ہے۔

حضرت شیخ السلام ؒ کے اللہ کی ذات پرتقویٰ اور توکل کی بنیاد پر قائم کیا۔جامعہ نظامیہ سے اس طویل عرصہ میں لاکھو علماء، حفاظ،محدثین، مفسرین،مصلحین اُمت پیدا ہوئے۔آپ ؒ کا سلسلہ نسب والد ماجد کی جانب سے 39واسطوں سے حضرت سیدنا عمر ؓ جا ملتا ہے۔اور والدہ ماجدہ کی جانب سے حضرت سید احمد کبیر رفاہیؒ سے ملتا ہے۔ حضرت شیخ السلام بانی جامعہ نظامیہ عالم ربانی، صوفی با صفا، مدبر، اور مصلح اُمت کی حثیت سے قوم و ملت کی آپ نے سہی رہبری فرمائی ہے اور آپ نے بادشاہان ِ وقت کو بھی تعلیم و تربیت کی ہے۔ اعلحضرت میر عثمان علی خان بہادر اور میر محبوب علی خان آپ کے شاگردوں میں سے ہیں۔آپ نے چار مرتبہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی، مدینہ طیبہ میں قیام کے دوران شیخ السلام نے اپنا ذاتی سرمایا خرچ کرکے کنیز العامال جامعہ مسانید الامام الاعظم للغوار زمی اور دیگر حدیث کی کتابوں کو نقل کرکے دائرۃ المعاروف سے اشاعت کروایا۔

حضرت شیخ السلام کی محنتوں سے 1لاکھ 157احادیث شریفہ کا ذخیرہ علمی دنیا کے سامنے آیا۔ محمد مجیب الرحمٰن انجینئر، شکیل بھائی میکانک،محمد عزیز چندہ،فصیح اللہ صدیقی، حافظ محمد صدیق کمٹھانہ، حافظ محمد امجد نعمانی، حافظ محمد نظیر احمد شرفی، سید خلیل اللہ حسینی، محمد اسماعیل، شاہ متین قادری الملتانی، محمد اقبال الدین، محمد رحیم خان، محمد شاہد علی، محمد فرید، محمد قیصر رحمٰن، سید سکندر علی رضوی، محمد محسن نے بحثیت مہمان خصوصی شر کت کی محمد عبدالصمد منجو والا معتمد جامعہ ہذا کی سرپرستی میں حافظ محمد رفیق احمد،حافظ محمد معین الدین،حافظ محمد محبوب،حافظ محمد عامر، محمد احمد علی،حافظ محمد محسن نے تمام مہمانوں اور حاضرین کا استقبال اور انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!