ضلع بیدر سے

بگدل: آستانہ قادریہ میں ماہانہ حلقہ درس تصوف، ڈاکٹرالحاج محمد ادریس احمد قادری صاحب کا خطاب

بیدر: 14/جنوری (اے ایس ایم) قرآن اور صاحب قرآن کی تعلیمات پر عمل کرنے والے ہی دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران رہتے ہیں۔ جب بندہ صدق دل سے توبہ کرتاہے تو اس کے گناہ اس طرح جھڑ جاتے ہیں جس طرح جھاڑ سے پتے جھڑ جاتے ہیں۔اللہ کی عبادت ایسا کرو کہ وہ ہمیں دیکھ رہاہے، اپنا قلب ایسا پاک رکھو جیسا کے جسم کے کپرے صاف ہوتے ہیں۔درود شریف پڑھنے سے ایمان پختہ ہوتاہے، جسم میں تقوہ پیدا ہوتاہے اور نبی کریمؐ کا دیدار نصیب ہوتاہے۔ان خیالات کا اظہار پیر طریقت رہبر شریعت ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف نے آستانہ قادریہ میں منعقدہ ماہانہ حلقہ درس تصوف کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر لمحہ ذکر الہی میں مصروف رہنے سے اللہ تعالیٰ عمر میں اقبال عطا فرماتا ہے، کارو بار میں برکت عطا کر تاہے اورزندگی کے ہر میدان میں کامیابی عطا کرتاہے۔ قرآن مجید کی تلاوت مختصر ہی صحیح مگر معنی و مفہوم سمجھ کر پڑھنے سے پڑھنے والے کی دنیاو آخرت سنور جاتی ہے۔جو بندہ اللہ کی راہ میں اپنا ایک قدم بڑھتا ہے اللہ تعالیٰ دس قدم آگے بڑھ کر اُس کی مدد فرماتاہے۔ مختلف کتابوں کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا زبان کا وضو ایسا کرو یعنی زبان سے غلط نہ بولو،ہاتھ کا وضو ایساکرو کہ وہ غلط چیز کو نا چھو ئے،ناک کا وضو ایسا کرو کہ جیسے کہ حرام چیز نہ سونگھے پائے، پیر کا وضو ایسا کریں کہ وہ غیر شرعی راستہ پرنہ چلیں۔

ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمدادریس احمد قادری صاحب بگدلی نے کہا علم دین کے حصول کیلئے علمائے دین، کامل پیرو مرشدسے اپنے آپ کو رجوع کریں۔کلمہ طیبہ پڑھنے سے دنیا وآخرت میں جتنے فائدے ہیں حاصل ہوتے ہیں۔ اللہ کے نبی ؐ نے فرمایا کے پوری روئے زمین پرکوئی بھی شخص اقرار بلسان و تصدیق بالقلب کے ساتھ کلمہ پڑھ لے تو اللہ تعالیٰ اُن کا ٹھکانہ جنت میں کردے گا۔ علمائے دین، پیر و مرشد کی ان کی غیر موجودگی میں غیبت سے بچیں ان کا ادب و احترام کریں اوراپنے عقیدے و ایمان کی حفاظت کریں۔آگ ہاتھ میں لیتے ہی اپنا اثر بتاتی ہے اسی طرح اللہ کا ذکر خلوص دل سے کریں گے تو اپنا اثر ضرور دکھاتاہے۔ انہوں نے دل کی نما ز پڑھنے والوں سے کہا کہ اپنے سامنے مٹھائی رکھیں اور منہ کی بجائے دل سے مٹھائی کھاکے دکھائیں۔

انہوں نے ہر قسم کے گناہوں سے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کے پانچوں وقتوں کی نمازوں کی پابندی کریں،اپنے ماں باپ بزرگوں،علماء مشائخین، پیر و مرشد کا ادب و احترام کریں اور بچوں سے شفقت سے پیش آئیں۔حضرت غوث الاعظم دستگیر ؒ، حضرت شاہ سید عبد القادر ولی گنج سوائی گنج بخش بادشاہ ناگوری ؒ کے مختلف کرامات کوبتاتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندے ”اللہ والوں سے“ دین کی خدمت لیتاہے۔جناب محمد لئیق احمد قادری بگدلی اور دیگر شہ نشین پر موجود تھے۔

جلسہ کی کارروائی کا آغاز مولانا محمد زاہد حسین رضوی کی قرأ ت کلام پاک سے ہوا۔ حافظ محمد شاہنواز نلدرگ، محمد سلیم قادری ظہیرآباد، محمد فہیم نے حمد، نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ لنگر خانہ آستانہ میں نیاز شریف کا احتمام کیا گیا تھا۔ کویڈ ۹۱ قواعد کے پیش نظر 5,5افراد کو زیارت کا موقع دیا گیا۔ سلام فاتحہ،تقسیم تبرکات اور سجادہ نشین کی دعائے سلامتی کے بعد روحانی تقریب تکمیل پذیر ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!