ووٹر لسٹ میں اپنے نام درج کرانے نوجوانوں سے شیخ ظہیر کی اپیل
پرلی: 12/جنوری (ایس ایم) الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ہر سال انتخابی فہرست (ووٹر لسٹ) میں ناموں کی دُرستی اور اندراج کیا جاتا ہے اب یہ کام شروع ہو چکا ہے آپ لوگ انتخابی فہرست میں اپنا نام دیکھ سکتے ہیں اور نئے نام کا اندراج کرسکتے ہیں اور پرانے ناموں میں کچھ دُرستی ہوگی تو وہ بھی کر سکتے ہیں۔
جو لڑکے لڑکیاں 18 سال کی کے ہو چکے ہیں وہ لوگ اپنا نام انتخابی فہرست میں لگوائیں اپنے قریب کے بلدیہ میں یا آن لائن اپنا فارم دے سکتے ہیں برادران ملت سے گزارش ہے کہ سب سے پہلے اپنا نام درج کرائے اور کسی کا نام میں دُرستی ہوگی تو درست کرے اس کو ایک اہم فریضہ سمجھ کر یہ کام کرے ایسی اپیل شیخ ظہیر ایم آئی ایم (MIM) نے لوگوں سے کی ہے۔