بسواکلیان میں منائی گئی سابقہ چیف منسٹر کرناٹک کُمارسوامی کی سالگرہ
بسواکلیان: 18/دسمبر (کے ایس) بسواکلیان میں سابقہ چیف منسٹر کُمار سوامی کی سالگرہ جناب شبیر پاشاہ مُجاور کی نگرانی میں منائی گئی۔ اس موقع پرڈاکٹر معین الدین نیلنگے کر،کیشپا برادر جنتادل لیڈر، جناب قمر الزماء صاحب جنتا دل ایس لیڈر، جنتادل ایس کے ترجُمان آکاش کھنڈالے ،جناب بدر الزماء صاحب،گوئین سوریاونشی، وغیرہ نے مل کر چودھری ہاسپٹل میں کیک کاٹ کر سالگرہ کی تقریب انجام دی۔اس موقع پر پارٹی کے ورکرس کی شال پوشی و گُل پوشی کی گئی،بابا چودھری کی گُلپوشی شبیر پاشاہ مُجاور نے کی۔سابقہ چیف منسٹر کُمارسوامی کی عُمر درازی کی دُعا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جنتادل ایس نے بسواکلیان میں ہمیشہ اپنا اقتدار برقرار رکھا ہے۔یہاں کہ عوام جنتادل یس کا ہمیشہ تعاون جاری رکھا۔ اور آئندہ الیکشن میں بھی جنتادل ایس کا اُمیدوار بھی کامیاب ہوسکے گا۔جناب ڈاکٹر قمر الزماء صاحب نے مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود تھے۔انہوں نے کُمار سوامی کو 61ویں سالگرہ کی پُر خلوص مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں اظہار کیا۔