ضلع بیدر سے

برادر محمد ریاض پٹیل بسواکلیان ضلعی صدر ایس آئی او بیدر منتخب

ہمناآباد: 10/جنوری (اے این این) تنظیمی ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق محمد ریاض پٹیل بسواکلیان کو اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) بیدر ضلع کے صدر کی حیثیت سے منتخب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاستی ذمہ داران ایس آئی او کے نمائندے برادر عبدالحسیب اور برادر محمد رضوان کی زیر نگرانی ایس آئی او ضلع بیدر کے ممبران نے برادر محمد ریاض پٹیل کو اپنا ضلعی صدر کے طور پر منتخب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ تنظیم یہاں 2سال کی ایک میقات ہوا کرتی ہے جبکہ مقامی اور ضلعی سطح پر ایک سال کے لیے مقامی ذمہ داران کے انتخابات ہوا کرتے ہیں۔ مسجد شیخ مہتاب ہمناآباد میں منعقدہ ضلعی ممبران کے اجلاس میں جنوری تا دسمبر 2021 کے لئے برادر محمد ریاض پٹیل کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل برادر ریاض مختلف مقامی سطح سے لیکر ریاستی سطح تک کی تنظیمی ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی انجام دیا ہے اور ریاستی مجلس شوریٰ ایس آئی او کرناٹکا کے رکن بھی رہ چکے ہیں، ضلعی سطح پر بھی مختلف ذمہ داریوں کو انہوں نے بخوبی انجام دیا ہے۔ شہر بسواکلیان کے مقامی صدر بھی رہ چکے ہیں۔ پیشہ تدریس سے وابستہ ہیں۔شہر بسواکلیان کے معروف لیکچرز میں آپ کا شمار ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!