اب ہم سپریم کورٹ نہیں، پارلیمنٹ جائیں گے۔۔۔
ایم ودود ساجد
کسانوں کے ایک نمایاں لیڈر گرنام سنگھ چڈھونی نے کسانوں کا منصوبہ بڑی صاف گوئی سے بتادیا ہے۔۔۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر 26 جنوری تک حکومت نے زراعت اور کسانوں سے متعلق تینوں متنازعہ قوانین واپس نہ لئے تو ہم پارلیمنٹ کی طرف بڑھیں گے اور وہیں احتجاج پر بیٹھ جائیں گے۔۔۔
اجیت انجم کو انہوں نے ایک گھنٹہ پہلے ایک مختصر انٹرویو دیا ہے لیکن اس مختصر انٹرویو میں انہوں نے بڑی “خوفناک” تفصیلات بیان کی ہیں ۔۔ انہوں نے اپنی بات یہاں سے شروع کی کہ گرونانک فارسی جانتے تھے اور وہ (شیخ سعدی کا یہ قول) دوہراتے تھے کہ تنگ آمد بہ جنگ آمد”..
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ہمارا وقت ضائع کر رہی ہے۔۔ وہ ہمارے عزائم کا غلط اندازہ لگائے بیٹھی ہے۔۔ ہم 26 جنوری کو اپنی پریڈ کرتے ہوئے دہلی میں داخل ہوں گے۔۔۔ 70 لوگ ہمارے مرچکے ہیں ۔۔۔ اگر وہ گولیاں چلاکر مزید 70 مارنا چاہتے ہیں تو ہم اس کیلئے تیار ہیں ۔۔
انہوں نے کہا کہ دہلی ہم سب کی ہے اور یہ کہ بی جے پی کو ووٹ دے کر ہم نے بہت بڑا گناہ کردیا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس حکومت کے خلاف آج تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے لہذا ہم سپریم کورٹ نہیں جائیں گے بلکہ ہم پارلیمنٹ میں دھرنا دیں گے۔۔