خبریںعلاقائی

کسانوں کی حمایت میں SDPI نے چنئی میں ریزرو بینک کا محاصرہ کرکے کیا احتجاج

چنئی: 8/جنوری (پی آر) نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی بی جے پی حکومت کے طرف سے کسانوں کے خلاف لائے گئے تین سیاہ قوانین کے خلاف لاکھوں کسان گزشتہ 43دنوں سے دہلی کے سرحد پر احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔ کسانوں کی حمایت میں پورے ہندوستان میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

کسان مخالف زرعی قوانین کو واپس لینے کے مطالبے کو لیکر اور ان قانون سے کسانوں اور عوام کو ہونے والے نقصانات کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کیلئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کی جانب سے گزشتہ 25دسمبر سے’کسانوں کا دشمن مودی ‘کے عنوان کے تحت ملک بھر میں ایک احتجاجی تحریک چلائی جارہی ہے۔

اسی کے ایک حصے کے طور پر آج یہاں چنئی میں ایس ڈی پی آئی نے چنئی ریزروبینک کا محاصرہ کرکے کسان مخالف قوانین کے خلاف احتجاج کیا۔احتجاجی مظاہرے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی ریاستی سکریٹری امیر حمزہ نے کہا کہ گزشتہ چھ ہفتوں سے کسان کھلے آسمان اور موسما سرما کی زبردست سردی میں مرکزی حکومت کے لائے ہوئے تین کسان مخالف سیاہ قوانین کو منسوخ کرنے کے مطالبے کو لیکر احتجاج پر بیٹھے ہیں اور اب تک 60سے زیادہ کسان اس احتجاج کے دوران جان بحق ہوئے ہیں، لیکن کارپوریٹس کی حمایتی بی جے پی کسانوں کے جائز مطالبات ماننے کوتیار نہیں ہے۔

ایس ڈی پی آئی ملک اور عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتی آرہی ہے اور کسان مخالف قوانین کے خلاف بھی ایس ڈی پی آئی کی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ کسان مخالف قوانین واپس نہیں لئے جاتے ہیں۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت ریاستی سکریٹری امیر حمزہ نے کی۔

ریاستی ورکنگ کمیٹی رکن اے کے کریم، SDTUریاستی صدر محی الدین، نارتھ چنئی ضلعی صدر محمد رشید، سینٹرل چنئی ضلعی جنر ل سکریٹری ایس وی راجہ، ساوئتھ چنئی ضلعی صدر سلیم، جنرل سکریٹری انصاری، ویمن انڈیا موؤمنٹ (WIM) کی ریاستی و ضلعی عہدیداران سمیت 500سے زائد کارکنان شریک رہے اور گرفتاری دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!