آواز: عوام سےایڈیٹر کے نام

اب ایمان لے آؤ یوگیندر جی!

۔۔۔۔ایم ودود ساجد

میرا جی چاہتا ہے کہ سوراج انڈیا کے قائد پروفیسر یوگیندر یادو سے انتہائی عجز وانکساری سے گزارش کروں کہ اب کلمہ پڑھ کر دائرۂ ایمان میں داخل ہوجاؤ۔۔۔ گزشتہ شب وہ اپنے پیروکاروں سے لائیو گفتگو کر رہے تھے۔۔ انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر سے 100 سے زیادہ احتجاجی کسان یہاں شاہ جہاں پور سرحد پر پہنچے تو ہمیں فکر ہوئی کہ ان کی شب گزاری کیلئے اتنے گدے اور بستر کہاں سے لائیں۔۔

یہ سوچ ہی رہے تھے کہ اتنے میں پنجاب سے خالصہ ایڈ کے رکن گروپریت سنگھ 100 گدوں سے لدا ٹرک لے کر آگئے۔۔۔یوگیندر یادو ناستک ہیں ۔۔ وہ کسی مافوق الفطرت قوت کو نہیں مانتے۔۔ آج بھی جب وہ مذکورہ گفتگو کر رہے تھے تو انہوں نے یہی کہا کہ میں کوئی پوجا وغیرہ تو نہیں کرتا لیکن ان گدوں کا انتظام کس طرح ہوا یہ عقل کو حیران کرنے والی بات ہے۔۔

یہ سن کر ان کے پاس بیٹھے گروپریت سنگھ نے کہا کہ ہماری کوئی طاقت نہیں’ یہ سب اوپر والے کا کام ہے۔۔۔لگتا تھا کہ یوگیندر یادو کی زبان کو ان کے کفریہ نظریات نے پکڑ رکھا ہے لیکن ان کا دل’ ان کا دماغ اور ان کا شعور انہیں کچھ سوچنے پر مجبور کر رہا ہے۔۔۔ وہ گروپریت کے ہاتھوں کو اپنے ہاتھ میں لے کر جس طرح لجاجت اور عاجزی کا اظہار کر رہے تھے اس سے تو یہی ظاہر ہورہا تھا کہ وہ خدا کا نام لینا چاہتے ہیں ۔۔۔ مجھے لگا کہ یوگیندر یادو جیسا انسان اگر اسلام کے آفاقی پیغام سے نابلد ہے تو اس کا سب سے بڑا قصوروار میں ہوں ۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!