تمام تر حفاظتی اقدامات کے ساتھ مدرسہ نور العلوم میں تعلیم کا آغاز
ہمناآباد: 5/جنوری (ایس آر) حکومت کرناٹک کی جانب سے سال نو کے آغاز پر ہائی اسکولوں میں دوبارہ تعلیم کا آغاز کیا گیا ہے اسکول کو دوبارہ شروع کرنے سے پہلے تمام تر حفاظتی اقدامات جیسے صفائی،سینی ٹائزر کا چھڑکاؤ، کرنا لازمی ہے۔ اسی ضمن میں مدرسہ نورالعلوم کے سیکریٹری محمد افسر میاں نے حکومت کی ہدایت پر عمل آوری کرتے ہوئے مدرسہ نورالعلوم میں سینی ٹائزر کے چھڑکاؤ کے لئیے ہمناآباد بلدیہ سے نمائندگی کی، انکی نمائندگی پر ہمناآباد بلدیہ کی جانب سے مدرسہ میں مکمل طور پر سینی ٹائز ر چھڑکاؤ کیا گیا۔اس موقع پر صدر مدرس الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ،مولانا شکیل فلاحی،محمد لیاقت،محمد سلیم،محمد انور،محمد نیاز یاسر موجود تھے۔