سہولت پت سنستھا پرلی کی عوام کےلیے مستقبل میں اور زیادہ سہولتیں فراہم کرینگی: سید انور سر
پرلی: 2/جنوری(اے این این) پرلی میں سہولت پت سنستھا پرلی کا کیلینڈر کا رسمِ اجراء عمل میں آیا- سہولت بینک یہ پرلی شہر کی پہلی بِلا سودی واحد بینک ہیں جو پچھلے 3 سالوں سے پرلی شہر میں خدمت انجام دے رہا ہے-اِس سال بینک نے پہلی مرتبہ کیلنڈر کا رسم اجراء کیا، کل شام پرلی کے پاشاہ سر میموریل فنکشن ہال پیٹھ محلہ میں یہ پروگرام عمل میں آیا -پروگرام کی شروعات حافظ ظفر صاحب کی تلاوت سے ہوئی پروگرام کی صدارت مفتی اشفاق صاحب نے کی اور افتتاحی کِلمات سید انور سر ( چیرمین سہولت پت سنستھا پرلی) نے پیش کیے۔
پروگرام کے مہمان خصوصی بھوسلے سر اسسٹنٹ رجسٹرار پرلی ، سارڈا صاحب اوڈیٹر، اور چاندوے صاحب تھے ساتھ ہی پرلی شہر بلدیہ کے نائب صدر شکیل بھای قریشی، پرلی بلدیہ کے رُکن ایوب صاحب، سید حنیف صاحب بہادر بھائی,مولانا تیمور صاحب، جماعت اسلامی بیڑ کے ناظم ضلع افتخار سر، وہاجوالدین مُلا صاحب، عبدالصمد صاحب، قیوم خان صاحب، اور پرلی شہر کے علمی، سیاسی اور دیگر لوگ بھی شریک تھے-اِس پروگرام میں پرلی کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی- اور آخر میں بینک کے سنچالک منڈل نے آنے والے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا-