خبریںقومی

31 دسمبر کو ہوگا CBSE بورڈ امتحانات کی تاریخوں کااعلان

مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال سی بی ایس ای بورڈامتحانات کی تاریخوں کا اعلان سال کے آخری دن شام6 بجے کریں گے۔

کورونانے پوری دنیا کو الٹ پلٹ کر رکھ دیا ہےاوراس میں تعلیم اور بچے بھی بہت زیادہ متاثر ہوئےہیں۔ بہت سے بچوں نے جہاں اسکول جانے کی اپنی عمر ہونے کے باوجود ابھی اسکول کی شکل نہیں دیکھی ہے وہیں بڑے طلباء کو بھی یہ نہیں سمجھ آ رہا ہے کہ وہ امتحان کیسےدیں گے۔ سی بی ایس ای بورڈ کے طلباء کے لئے یہ راحت کی خبر ہے کہ سال ختم ہونےسے پہلے انہیں اپنےامتحانات کی تاریخوں کا پتہ لگ جائےگا۔

مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نے ٹویٹ کےذریعہ یہ اطلاع دی ہےکہ وہ سال کےآخری دن یعنی 31 دسمبر کو شام 6 بجے سی بی ایس ای بورڈ کےامتحانوں کی تاریخوں کا اعلان کریں گے ۔ ان تاریخوں کے اعلان کے بعد طلبا ء اپنےامتحانوں کی تیاری کا شیڈیول بنا سکتےہیں۔

واضح رہے مرکزی وزیر تعلیم پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ سی بی ایس ای بورڈ کےامتحانات آن لائن نہیں ہوں گےاورنارمل طریقہ سےجیسے امتحانات ہوتے رہے ہیں ویسے ہی ہوں گے۔ طلبا ء اور والدین کو یہ بھی جاننے کی بے چینی تھی کہ امتحانات کیسے ہوں گے۔ رمیش پوکھریال نےواضح کر دیا ہے کہ کیونکہ تمام طلبا ء کے پاس فون، کمپیوٹر،انٹرنیٹ اور بجلی کی سہولیات نہیں ہیں اس لئےامتحانات اسکولوں میں پہلےکی طرح ہی ہوں گے۔

وزیر تعلیم نےیہ پہلے ہی صاف کر دیا تھا کہ ان امتحانات کاانعقاد جنوری اور فروری میں ممکن نہیں ہے اس لئے یہ طے ہو گیا تھا کہ طلباء کے پاس امتحانات کی تیاریوں کے لئےابھی دو ماہ باقی ہیں۔حکومت امتحانات کےدوران کورونا وبا سے بچاؤ کے تمام طریقہ اپنائےگی جس میں سماجی دوری اور مناسب سینیٹائزیشن پر عمل کرنا ضروری ہے۔

کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سے پہلے کی طرح اسکول نہیں کھلےہیں اور زیادہ تر بچوں کی تعلیم بذریعہ آن لائن ہی ممکن ہوپائی ہے۔کورونا کی وجہ سےاچانک طلباء کو آن لائن پڑھائی کی جانب منتقل ہونا پڑا لیکن اس میں ان کو کافی دشواریاں آ ئی ہیں اب امتحانات کاانعقاد اور نتائج ہی طے کریں گےطلباء کا مستقبل۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!