جی آئی او بیدر کے زیرِاہتمام “تاریکی سے روشنی کی طرف”عنوان پر 27/دسمبر کو ہوگی نمائش
بیدر: 25/ دسمبر (پی آر) گرلز اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او) بیدر یونٹ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 27/دسمبر2020 بروز اتوارکو بیدر یونٹ کی جانب سے تاریکی سے روشنی کی طرف عنوان پر ایک روزہ نمائش کا اہتمام صبح 11:00تا سہ پہر 3:30 بجے مولانا مودودی ہال، نزد ممتاز فنکشن ہال نور خان تعلیم، بیدر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جی آئی او بیدر یونٹ کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ آج کا انسانی معاشرہ اور معاشرتی اقدار دعوتِ غوروفکر دے رہے ہیں۔ معاشرے میں ایک گروہ کا دوسرے گروہ سے ٹکراؤ عام بات ہو چکی ہے۔ برائیوں کا فروغ جرائم پیشہ افراد کی کیفیت تباہ کن ہے۔ اس انسانی تصادم میں اسلام اور جاہلیت کی تفریق کا اظہار اور دعوت دین ہر مسلمان مرد اور عورت کا فرضِ منصبی ہے۔ حاکم کے ذریعہ محکموں کا استحصال کا چلن عام ہو چکا ہے، الغرض معاشرہ پستی و بربادی کی حدوں کو پار کر رہا ہے۔ ایسے حالات میں جی آئی او کی جانب سے عام انسانوں میں معاشرے کے متعلق احساس ذمہ داری کو پیدا کرنے انسانیت اور معاشرے میں بڑھتے ہوئے جرائم سے آگاہ کرنے اور سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے طالبات اور خواتین کو آمادہ کرنے کی ایک کوشش کے طور پر اس نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی اس نمائش کے ذریعے اسلام سے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ کرنا بھی ایک اہم مقصد جی آئی او کے پیش نظر ہے۔
اس موقع پر صدر جی آئی او، بیدر یونٹ نے تمام محبان وطن بہنوں سے، بلخصوص طالبات و لڑکیوں سے اپیل کی ہے کہ اس نمائش کا حصہ بنیں اور وقت پر تشریف لا کر ممنون و مشکور کریں۔ داخلہ بلکل مفت رہے گا۔