ضلع بیدر سے

ہیلی کھیڑ(بی) بلدیہ کا پہلا جنرل باڈی اجلاس، رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کا خطاب

ہیلی کھیڑ (بی) کی ترقی کے لئیے سبھی آراکین بلدیہ اپنا تعاون پیش کریں: راج شیکھر پاٹل

ہمناآباد: 23/دسمبر (ایس آر) ہیلی کھیڑ (بی) کی ترقی کے لئیے سبھی آراکین بلدیہ اپنا تعاون پیش کریں،موجودہ وقت میں ہیلی کھیڑ(بی) میں ساڑے آٹھ کروڑروپیوں کے ترقیاتی کام چل رہے ہیں،یہ بات ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے ہیلی کھیڑ(بی) بلدیہ کے اولین جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے مزید کہا کے ایڈ مینسٹیٹر پریڈ کے دوران جو بھی کام ہوئے ہیں اسکی تمام تفصیلات اگلی جنرل باڈی میٹنگ سے ساتھ یوم قبل تمام آرکین بلدیہ کو دینے کی ہدایت دی چیف آفیسر کو،سلم بورڈمیں کون سے وارڈ کو شامل کیا جائے اس ضمن میں عہدیداران کے ساتھ ایک اجلاس طلب کرتے ہوئے یہاں کے وارڈ کو سلم علاقہ میں شامل کیا جائے گا اور آنیوالے دنوں میں ہیلی کھیڑ(بی) بلدیہ کی نئی عمارت کا افتتاح عمل میں آئے گا۔

راج شیکھر پاٹل نے چیف آفیسر اور سینٹری انسپکٹر کو ہدایت دی کے وہ تمام وارڈس کا دورہ کریں اور مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے اسکو حل کرنے کے اقدامات کریں اور نلوں کی بل کا بقیہ وصول کرنے کی ہدایت دی۔اس اجلاس میں کئی تجاویز کومنظوری دی گئی جیسے کے تمام ہیلی کھیڑ(بی) میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب،بلدیہ میں موجود قدیم سامان کی نیلامی،بلدیہ کی دوکانوں کو کرایہ پر دینے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔اس اجلاس کی صدار ت صدر بلدیہ مہانتیا تیرتھ نے کی اس موقع پر نائب صدر بلدیہ حُرمت بیگم،چیف آفیسر محمد یوسف حُسین،محمد یوسف سوداگر،محمد ساجد پٹیل،ناگ راج ہیبارے کے علاوہ دیگر آراکین بلدیہ کے علاوہ دیگر بلدی عملہ موجود تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!