بیدر میں جی آئی او کے سمر اسلامک کلاسیس کا 7 اپریل سے آغاز
گرلزاسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او) بیدر کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی سمر اسلامک کلاسیس کا اہتمام کیا گیا ہے،جو 7 سے21 اپریل 2019 تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق شہر کےمولانا سید ابوالاعلی مودودی ہال نورخان تعلیم بیدر میں منعقد ہونے والے ان پندرہ روزہ کلاسیس کا مرکزی موضوع ففروالی اللہ ہوگا۔ جس میں 10 سال سے 28 سال تک کی طالبات / لڑکیاں داخلہ لے سکتی ہیں۔30 :11تا 00 :1 بجے دوپہر تک جاری رہیں گے۔ ان کلاسس میں اسلامی معلومات، دینی شعور، مہندی ڈیزائن، پینٹنگ، تقاریر،تجوید،پکوان وغیرہ کے متعلق تربیتی کلاسز چلائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ جی آئی او شہر بیدر میں کئی برسوں سےگرمائی تعطیلات کے دوران ان کلاسیس کا اہتمام کرتے ہوئے طالبات اور لڑکیوں میں اپنی ایک منفرد شناخت رکھتی ہے۔
اس موقع پر صدر جی آئی او بیدر یونٹ نے تمام طالبات ونوجوان لڑکیوں سے گزارش کی ہے کہ ان کلاسیس سے استفادہ حاصل کریں۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر 9036794882 پر رابطہ کریں۔