بیدر: مدرسہ سعادت حِفظ القرآن کے زیراہتمام جلسہٴ تکمیل حفظ القرآن، علماء کا خطاب
قرآن پڑھنے اور پڑھانے والے کی قبر کو اللہ سُبحانہ تعالیٰ فرشتوں کی زیارت گاہ بنادیتا ہے
بیدر: 23/دسمبر(اے ایس ایم) حافظ قرآن کی سفارش پر اللہ تعالیٰ حافظ قرآن بچے کے والدین کے سروں پر سونے کا تاج پہنا ئیگا اور بہترین سواریوں کے زریعہ جنت میں داخل فرمائیگا۔اللہ تعالیٰ حافِظ قرآن بچوں کے والدین کو ایسا تاج پہنائیگا جو سورج اور چاند کی روشنی سے ذیادہ چمکدار ہوگا۔ان پاکیزہ خیالات کا اظہار سعادت ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن چیاریٹبل ٹرسٹ بیدر کے تحت چلائے جانے والے مدرسہ سعادت حفظ القرآن موقوعہ محلہ منیار تعلیم بیدر کے زیر اہتمام مولانا مفتی محمد خواجہ معین الدین نظامی بانی ناظم معھد انوارالقرآن فیض پورہ بیدر کی صدارت میں ڈیسنٹ فنکشن ہال میں منعقدہ جلسہ تکمیل حفظ القرآن کو مخاطب کرتے ہوئے علمائے دین نے کیا۔
مولانا مفتی حافظ محمد فیاض الدین نظامی صدر نائب قاضی بیدر، مولانا حافظ جاوید احمد نظامی امام و خطیب موتی مسجد (کالی مسجد) بیدر، مولانا مفتی محمد خواجہ معین الدین نظامی اور محمد بدرالدوجیٰ امان نے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا حافظ قرآن کی سفارش پر اللہ تعالیٰ ایسے دس افراد خاندان کو جنت میں داخل فرمائیگا جن پر جہنم واجب ہوگئی تھی۔ اللہ تعالیٰ حافظ قرآن کی قبر کی زیارت کے لئے فرشتوں کو بھیجتا ہے۔حضور اقدس ؐ فرماتے ہیں کے تم میں بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھنے اور سیکھانے میں اپنا وقت لگاتا ہے۔اِن علمائے دین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا میں ایسے حفاظ کو پیدا کیا ہے جو ایک ہی نشست میں 10، 20پارے یا تمام قرآن مجید کو زبانی پڑھ کر سُنا دیتے ہیں۔قرآن مجید روز ازل سے اب تک جس حالت میں محفوظ ہے صبح قیامت تک محفوظ رہیگا جس کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ نے خود لی ہے۔
اللہ اگر قرآن مجید کو پہاڑ پر نازل فرماتا تو خشیت اِلٰہی کے خوف سے ریزہ ریزہ ہوجاتا لیکن قرآن پاک کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے آپؐ کے سینہ اقدس میں محفوظ فرمایا۔ مفسرین اکرام نے بیان فرمایا ہے حضور ؐنے قرآن پاک کو اپنی زبان اقدس سے تلاوت فرمایا اللہ سُبحان تعالیٰ نے آپؐ کی تلاوت کی برکت سے قرآن کریم کے پڑھنے پڑھانے اور یاد کرنے میں آسانی عطاء فرمایا۔ قرآن اور صاحب قرآن کی تعلیمات سے دوری کے نتیجہ میں نئے نئے انداز میں اپنے چہروں پر داڑھیاں رکھ رہے ہیں، اپنے جسموں پر تنگ لبا س استعمال کر رہے ہیں اور بازاروں میں ٹھیر کر پیشاب کر رہے ہیں۔
جب بچہ تولد ہوتا ہے تو اسکے کان میں اذاں دی جاتی ہے تو سائنس چودہ سوسال کے بعد ترقی کرکے یہ بتلاتی ہے بچہ سب سے پہلے جو آوازسُنتا ہے تو اُس سے مانوس ہوجاتا ہے۔ اس لئے سب سے پہلے بچہ کے کان میں آذاں دی جاتی ہے تاکہ وہ اللہ اور اُس کے رسولؐ سے محبت کرے اور دین پر قائم رہے اور دین سے محبت کرے۔نیک اور صالح اولاداپنے والدین کے حق میں دعاء کرتی ہے تو اللہ تعالیٰ اولادکی عمر میں برکت، رزق میں کشادگی اورکاروبار میں ترقی عطاء فرماتا ہے۔
مدرسہ سعادت حفظ القرآن میں 7سالہ طالب علم محمد معاذاحترام الدین جو دوسالہ میعاد میں تکمیل حفظ کی سعادت حاصل کی ہے کی قرآء ت کلام پاک سے جلسہ کی کاروائی کا آغاز ہوا۔پریسہ کائینات امان بنت محمد بدر الدوجیٰ امان جو مدرسہ ہذا میں اس سال دوسال کی مختصر مدت میں تکمیل حفظ کی ہے کی مسرت میں شال و گُلپوشی کی گئی اور انکی تلاوت کلام پاک سُن کر سا معین نے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مدرسہ کی بانی ناظم حافظہ بُشریٰ خانم، اساتذہ،سر پرستوں کی بہترین کو ششوں کوسراہا اور معصوم حافظہ کے حق میں دعائیں فرمائی۔
شہ نشین پر جناب محمد لیاقت علی خان،محمد عمران خان چیر مین ٹرسٹ، سید مفتاح الدین، سید مصباح الدین، محمد ماجد علی اور دیگر موجود تھے۔ علمائے دین اور مہمانوں کی شال و گُلپوشی کی گئی۔جناب محمد عبدالصمد منجو والا نے نظامت کے فرائض بحسن خوبی انجام دئیے۔رات دیر گئے پُر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔شدید سردی کے باوجودکثیر تعداد میں لوگ جلسہ کو سماعت کیا۔ صدر جلسہ کی دعاء اور محمد عرفان پٹھان معتمد مدرسہ کے اظہار تشکر پر جلسہ تکمیل پذیر ہوا۔۔۔