مسلم تاجرین، حلال آمدنی کے لیے اسلامی طرزِ تجارت کو اپنائیں: مولانا توفیق اسلم
بسواکلیان میں رفاہ کے زیر اہتمام تاجرین کا اجلاس ذمہ داران کا خطاب
بسواکلیان: 22/دسمبر (کے ایس) تجارت اسلام کا ایک بہترین ذریعہ ہے، تجارت کو اسلام میں بڑی اہمیت دی جاتی ہے اور تجارت کو اسلام کا ایک اہم ذریعہ معاش ہے،اسلام میں تجارت کو بہترین ذریعہ معاش بنایا ہے بشرطیکہ اسلامی طرز پر تجارت کی جائے۔ حدیث میں ثابت ہیکہ بہترین تاجر قیامت کے دن انبیاء و صالحین کے ساتھ ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا توفیق اسلم صاحب بعد نمازِ ظہر اللہ نگر میں واقع ابراہیم فنکشن ہال میں واقع تاجرین سے مخاطب کرتے ہوئے بتارہے تھے۔ ابتدائی کاروائی قرات کلام پاک سے کی گئی جسکو حافظ و قاری مولانا اظہارالحق صاحب امام و خطیب مسجد ابوبکر نے کی۔ابتدائی کلمات ذوالفقار چابکسوار نے کی۔بلال احمد نے نعت پیش کی۔
مولانا توفیق اسلم صاحب نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے مختلف تجارتی گُر بتاتے ہوئے کہا کہ تجارت کے لئے پیسے کی ضرورت نہیں ہو،محنتی اور جفاکشی کے ذریعہ انجام دے سکتے ہیں۔قرآن شریف میں سورہ نور میں اللہ تعالی اَاللہُ نُورُالسَّمٰوٰتِ وَالاَرض۔ترجمہ:اللہ زمیں و آسمان کا نور ہے یہ زمین و آسمان میں پھیلا ہوا ہے۔قران شریف میں اچھی طرح بتایا ہیکہ انسان زمین میں اللہ کا خلیفہ ہے اور اسکوزندگی گُزارنے کے طریقے بتائے ہیں۔داوٌد علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے ذبور کی تلاوت کرنے کا طریقہ سکھایا تھا،جس سے چرند پرند آکر آپ کی تلاوت کو سُنا کرتے تھے۔
اسی طریقے سے سُلیمان علیہ سلام کو اللہ تعالیٰ نے ایسی حکومت عطا کی وہ جنات و حیوانات کی زبان کو سمجھنے اور بولنے کا کمال حاصل تھا اور آپکی حکومت میں ایسے ایسے محلات تعمیر کئے گئے اُس وقت کی بادشاہی اسکا نظارہ کرکہ تعجب کا اظہار کرتے چناچہ ایک وقت کا ذکر ہیکہ ملیکہ بلقیس جب سُلیمان علیہ سلام کے محل میں قدم رکھے تو اُسکو پورا محل جانے کا راستہ پانی پانی دکھائی دیا وہ اپنا دامن اُٹھا کر چلنے کی تیاری میں تھی تو آپ نے فرمایا یہ پانی نہیں یہ کانچ کا فرش ہے جوپانی جیسا دکھتا ہے،ملیکہ حیران رہ گئی۔اسی طریقے سے ہر ایک نبی کو اللہ تعالیٰ نے مختلف معجزات دے کر دُنیا میں بھیجے۔تاکہ لوگ انکے معجزات کو دیکھ کر اللہ کی طرف لوٹ آئیں۔
آج کے دور میں ایک بات ثابت ہوچکی ہے ایک محترم نے ریسرچ کیا ہے کہ چیونٹی بھی بات کرسکتی ہے۔دُنیا قائم ہونے کے بعد آج ہم کو ایک تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ چرند پرند بھی بول سکتے ہیں۔تجارت بھی ایک بہترین ذریعہ معاش ہے اسی لئے انسان کو جدو جہد کرنا پڑھتا ہے،جیسا کہ پستا ہاؤس حیدرآباد کی مقبول و معروف ڈش ہوچکی ہے۔حضور ﷺ کو جب اللہ تعالیٰ نے نبوت عطا کی تو ابتدائی دور میں آپکو وحی نازل ہوئی اسمیں کہا گیا ک اوڑھ لپٹ کے سونے والے کو اُٹھنے کا حُکم دیا۔اسلام میں سائنس کی ترحقیق کے لئے بڑا اہم کردار نبھایا گیا ہے،جتنے بھی سائنسداں ہیں ہمارے مُسلم سائنسداں جدید سائنس کیئموجد ہیں جو اسلامی طرز پر تحقیقات کا آغاز کیا،اور کامیاب ہوئے۔اسی طریقے سے یہودی مشنری نے کوئی تحقیقاتی کام انجام نہیں دیا بلکہ انہوں اپنے سائنسدانوں کو بھی قتل کیا۔اسی طریقے سے مختلف تجارتی کاروباری حضرات کو یہ دیکھنا چاہئے کہ وہ موجودہ دور میں اپنے کاروبار کو وسیع تر کرنے کے لئے اقدامات پر غور کرنا ہوگا۔
بسواکلیان میں چونکہ لاری ٹرانسپورٹ کے کاروبار بہت ہیں یہاں پر انڈسٹریل کا قیام عمل میں لانا یا کوئی ہوٹل مینجمنٹ ہے تو انکو غور کرنا ہے تو یہاں سے دوسری جگہ مال درآمد کے طریقے سوچنا چاہئے۔اسی طریقے سے کئی عوامی اور بزنس شروع ہوچکے ہیں اس پر غور کر کے عمل کرکہ کاروبار بڑا کر وسیع کرسکتے ہیں۔جناب فیصل عمر نے بھی بتایا کہ یہ کاروبار کو کس طریقے سے انجام دیا جائے اور بسواکلیان میں مختلف کاروبار کیسے چلایا جائے اُس پر غور و فکر کیا۔پروگرام کے اختتام پر جناب کلیم عابدی نے شکریہ ادا کیا۔