ضلع بیدر سے

سلطان علی شاہ چشتی مرزائی المعروف مُرشید کی دُختر کا عقد مسعود

بسواکلیان: 18/دسمبر (کے ایس) جناب سلطان علی شاہ چشتی مرزائی مشہور و معروف مُرشید کی دُختر کی شادی جناب محمد شفیع الدین حال مقیم حیدرآباد کے فرزند محمد ابراہیم فیضی (B.tech,CS,IT) مسجد انجمن میں بخوبی انجام پائی۔ عقد و نکاح جناب منصور احمد صاحب خطیب و امام مسجد سوٹے پیر نے پڑھائے۔ اس موقع پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز شخصیتوں نے شرکت کی،جن میں قابلِ ذکر ڈاکٹر قمر الزماء، ڈاکٹر بدر الزماء،معیز انصاری، یصرب علی قادری، خُورشید علی شاہ مرزائی، میر وارث علی سابقہ بی ڈی اے چیرمین بسواکلیان، محمد ربانی،اور دیگر معزز شخصیتوں نے شادی کی پُر خلوص مُبارکباد پیش کرتے ہوئے نوشہ سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور درخشاں مستقبل کے لئے دُعائیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!