خبریںقومی

تمل ناڈو: سماج کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو SDPI کی جانب سے ایوارڈ

چنئی: 18/دسمبر (پی آر) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) تمل ناڈو شاخہ گزشتہ چار سالوں سے تمل ناڈو میں سماج کے مختلف شعبہ جات میں عوا م کی نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو ایوارڈ دیتی آرہی ہے۔ سال 2020 کیلئے 8سرکردہ شخصیات کو منتخب کیا گیا اور 17دسمبر کو چنئی کے پلا ورم جمال پیلس میں منعقد ایک تقریب میں انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر نیلائی مبارک کے زیر صدارت ہونے والے اس پروگرام میں ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر دہلان باقوی، پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر محمد شیخ انصاری بحیثیت مہمان خصوصی شریک رہے۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری عبدالحمید نے استقبالیہ پیش کیا۔ ریاستی جنرل سکریٹری نظام محی الدین نے افتتاحی خطاب کیا۔ ریاستی جنر ل سکریٹری اے ایس عمر فاروق نے اس تقریب کے تعلق سے خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض ریاستی سکریٹری امیر حمزہ نے انجام دیا۔

اس موقع پر ریاستی سکریٹریان احمد نووی، اڈوکیٹ صفیہ نظام الدین، ریاستی ورکنگ کمیٹی رکن اے کے کریم، شفیق احمد، اڈوکیٹ راجہ محمد، ڈاکٹر شیخ میران، بشیر سلطان، ٹریڈونگ کے ریاستی صدر محی الدین، جنرل سکریٹری خلیل رحمن، شمالی چنئی ضلعی صدر محمد رشید، جنرل سکریٹری پشپاراج، سینٹرل چنئی ضلعی جنرل سکریٹری ایس وی راجہ، جنوبی چنئی ضلعی صدر سلیم، جنرل سکریٹری انصاری، چنگل پیٹ ضلعی صدر تمیم انصاری، کانجی پورم ضلعی صدر تمیم انصاری، تروللور ایسٹ ضلعی صدر احمد شریک رہے۔ اس تقریب میں مندرجہ ذیل شخصیات کو ایس ڈی پی آئی کے سال 2020کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

1)۔ قائد ملت ایوارڈ۔ کمیونسٹ پارٹی کے سینئر رہنما ڈی پانڈین کو دیا گیا۔
2)۔ ڈاکٹر امبیڈ کر ایوارڈ۔ نیلاپلی تنظیم کے بانی مرحوم ٹی عمر فاروق کو دیا گیا۔
3)۔ تنتائی پیریار ایوارڈ۔ تمل دیسیا وڈوتلائی ایکم کے جنرل سکریٹری تیاگو کو دیاگیا۔
4)۔ کوی کو ایوارڈ۔ وانمباڑی اسلامیہ کالج کے تمل ڈیپارٹمنٹ کے سابق صدر پروفیسر ڈی ایم عبدالقادر کو دیا گیا۔
5)۔پلنی بابا ایوارڈ۔انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی سکریٹری کائل محبوب کو دیا گیا۔
6)۔کامراجر ایوارڈ۔ یونیورسٹی آف چنئی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر صادق کو دیاگیا۔
7)۔نم آژوار ایوارڈ۔ کاشتکار سروجا کمار کو دیا گیا۔
8)۔مدر ٹریسا ایوارڈ۔ لیولا کالج کے پروفیسر دیپک ناتھن کو دیاگیا۔ تقریب کے اختتام میں ریاستی سکریٹری رتھنم اناچی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!