تازہ خبریںخبریںعالمی

عالمی رہنماؤں سےاقوام متحدہ کی اپیل: ’ موسمیاتی ایمرجنسی حالات ‘ کا اعلان کریں

اقوام متحدہ : 13/دسمبر- اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے 2020 کے موسمیاتی تبدیلی کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم ’کاربن نیو ٹریلٹی ‘ کی پوزیشن حاصل نہیں کرلیتے ،موسمیاتی ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا جانا چاہئے۔ مسٹر گوٹریس نے کہا’’آج میں دنیا بھر کے تمام رہنماؤں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جب تک ’کاربن نیو ٹریلٹی ‘ کی حیثیت حاصل نہیں کر لیتے تب تک وہ وہ اپنے اپنے ملکوں میں ’موسمیاتی ایمرجنسی‘ کا اعلان کریں۔‘‘

پیرس معاہدہ کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ ، برطانیہ اور فرانس نے 2020 کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔ سربراہی اجلاس کے شرکاء نے تبدیلی موسمیاتی کے حالات سے نمٹنے کے لئے اقدامات پر توجہ دی۔ سکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ممالک کو اپنی آنے والی نسلوں کے لئے زمین کو بچانے کے لئے آگے آنا چاہئے۔

مسٹر گوٹریس نے کہا ’’میں سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عزم کا مظاہرہ کریں اور ہماری زمین کے استحصال کو روکیں۔ ہمیں اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کے مستقبل کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے‘‘۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر عالمی سطح پر اخراج کو 2010 کی سطح کے مقابلے میں 2030 تک 45 فیصد تک کم کیا گیا تو عالمی برادری ’کاربن نیوٹریلٹی‘ حاصل کرسکتی ہے۔ پیرس معاہدہ کو 196 ممالک نے 12 دسمبر 2015 کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بین الاقوامی معاہدے اپنایا اور اس کو 4 نومبر 2016 کو نافذ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!