پاپولرفرنٹ آف انڈیا کا چنئی میں احتجاجی مظاہرہ
چنئی: 12/دسمبر (پی آر) ملک بھر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے دفاتر اور رہنماؤں کے گھروں پر انفورسمنٹ ایجنسیوں (ای ڈی)نے پچھلے 3دسمبر کوچھاپے مارے تھے۔ ای ڈی کے اس جبری تلاشی کی مذمت کرتے ہوئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے 11دسمبر کو ملک بھراور ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ اسی کے ایک حصے کے طور پر چنئی چیپاکم میں ریاستی صدر محمد شیخ انصاری کی صدارت میں ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔
اس احتجاجی مظاہرے میں ریاستی جنرل سکریٹری محی الدین عبدالقادر، ریاستی سکریٹری محمد رزین، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر محمد اسماعیل،ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر محمد مبارک، ریاستی جنرل سکریٹریان اے ایس عمر فاروق، عبدالحمید اور ریاستی سکریٹری امیر حمزہ، وی سی کے نائب ریاستی جنرل سکریٹری بالاجی، ٹی وی کے سے تر پور سوڈلائی، ایم ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری عبدالصمد، نام تمژر کٹچی سے منصور علی خان، انڈین توحید جماعت لیڈر باقر، وحدت اسلامی ریاستی صدر سید محمدبخاری، سماجی کارکن محمد حنیفہ، مولانا مجیب الرحمن باقوی، پی یو سی ایل ریاستی نائب صدر سنکرا لنگم نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ ریاستی سکریٹری ناگور میران نے تمام کا استقبال کیا۔
احتجاجی مظاہرے میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر محمد شیخ انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاپولر فرنٹ ایک ایسے عوامی تحریک ہے جو مظلوموں کیلئے لڑ رہی ہے۔ تنظیم دستور ہند پر عمل پیرا ہے اور ملک کے جمہوری و سیکولر اصولوں کو برقرار رکھتی ہے۔ ہندو مسلم اتحاد پر زور دیتی ہے۔ عوام کو تقسیم کرنے والی منو واد حکومت کے خلاف آواز بلند کرتی ہے۔ حکومت کے عوام مخالف قوانین اور اقدامات کے خلاف لڑتی ہے۔ اسی لئے مرکزی حکومت پاپولر فرنٹ کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اس کے برعکس آر ایس ایس تنظیم عدم مساوات کو اجاگر کرتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں اقلیتی برادریوں، مسلمانوں اور عیسائیوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
چونکہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا ان کے خلاف سخت مقابلہ کرتی ہے، مرکزی حکومت چلانے والی آر ایس ایس پاپولر فرنٹ کو دبانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مرکزی بی جے پی حکومت عوام دشمن اقدامات پر سوال اٹھانے والے سماجی کارکنوں اور تنظیموں کو مسلسل ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کررہی ہے۔ اس کیلئے وہ سی بی آئی، این آئی اے اور ای ڈی کو بطور غلام استعمال کررہی ہے۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لڑنے والے طلباء اور عوام پر یو اے پی اے جیسے قوانین کا استعمال کرکے ان کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔ خاص طو ر پر میڈیا میں غلط خبریں پھیلا کر پاپولر فرنٹ جیسے سماجی تنظیم کے خلاف جھوٹے الزام لگا کر اور جانچ کے نام پر این آئی اے اور ای ڈی جیسے سرکاری ایجنسیوں کا استعمال کرکے جمہوریت کی آوازوں کو دبانے کی کوشش جاری ہے۔
محمد شیخ انصاری پاپولر فرنٹ مضبوط قانونی لڑائی اور بڑے پیمانے عوامی احتجاج کے ذریعے ایسے ہتھکنڈوں کو شکست دیگی او ر اپنی عوامی خدمات کو جاری رکھے گی۔ اختتام میں چنئی زونل سکریٹری احمد محی الدین نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا چنئی کے ضلعی عہدیداران، کارکنان اور خواتین سمیت ہزاروں افراد شریک رہے۔ مظاہرین نے مرکزی حکومت اور ای ڈی کی مذمت میں نعرے لگائے۔