ہمیں یقین دہانی نہیں، ایم ایس پی پر قانون چاہئے: کسان لیڈر
اتر پردیش کے کسان لیڈر ڈونگر سنگھ نے کہا، ’’ہم آلو، گنا، اناج، سبزیوں اور دودھ سمیت اپنی تمام پیداوار پر ایم ایس پی چاہتے ہیں۔ ہم یہ گارنٹی تحریری شکل میں نہیں چاہتے بلکہ ہم اب ایم ایس پی کے لئے قانون چاہتے ہیں۔‘‘
اس سے قبل آل انڈیا کسان جدوجہد تال میل کمیٹی کے عہدیدار سردار وی ایم سنگھ نے کہا، ’’ہم ایم ایس پی پر یقین دہانی چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری پیداوار کی ایم ایس پی پر خریداری کی ضمانت دی جائے۔ اگر آپ ایم ایس پی گارنٹی کا بل لاتے ہیں تو کسانوں کو فائدہ ہوگا۔‘‘