لوگ پریشان ہیں، دھرنا ختم کریں کسان: وزیرزراعت، حکومت قانون واپس لے، اپنے گھر چلا جائے گا کسان: کسان یونین
مرکزی وزیر زراعت نریندر تومر نے کہا، ’’کسانوں کی تحریک لوگوں کے لئے پریشانی کا سبب بنی ہوئی ہے۔ دہلی کے لوگ مشکلات سے دو چار ہیں۔ لہذا لوگوں کے مفاد میں کسانوں کو احتجاج ختم کر دینا چاہئے اور بات چیت کے ذریعے حل نکالنے کی کوشش کرنی چاہئے۔‘‘
کسانوں نے جواب نہیں دیا، میڈیا سے معلوم چلا کہ تجویز مسترد ہو گئی، وزیر زراعت
مرکزی وزیر زراعت نریندر تومر نے کہا، ’’ہم نے کسانوں کو تجویز پیش کی تھی، انہوں نے اس پر تبادلہ خیال کیا لیکن ابھی تک ہمیں کوئی جواب نہیں دیا۔ ہمیں میڈیا سے معلوم چلا کہ انہوں نے تجویز کو مسترد کر دیا۔ میں نے کل ہی کہہ دیا تھا کہ اگر وہ چاہتے ہیں تو ہم تجویز کے حوالہ سے ضرورت بات کریں گے۔‘‘
حکومت قانون واپس لے، کسان اپنے گھر چلا جائے گا، کسان یونین
بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیٹ نے کہا، ’’حکومت اور کسان دونوں کو پیچھے ہٹنا ہوگا، حکومت قانون واپس لے اور کسان اپنے گھر چلا جائے گا۔‘‘