خبریںقومی

’حکومت ہمیں منتشر کرنا چاہتی ہے، قانون واپسی تک آرام نہیں کریں گے‘: کسان

مرکزی حکومت کے خلاف چل رہی کسان تحریک کے دوران کسان لیڈران نے کہا ہے کہ حکومت اس تحریک میں شامل کسانوں کو منتشر کرنا چاہتی ہے، تاہم وہ زعی قوانین کی واپسی تک آرام نہیں کریں گے۔

کسان مزدور سنگھرش سمیتی کے جوائنٹ سکریٹری سکھوندر سنگھ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں تحریک میں مزید شدت آئے گی اور ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔ حکومت جب تک تینوں زرعی قوانین کو واپس نہیں لے لیتی اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر منجیت سنگھ نے کہا کہ حکومت کی منشا کسانوں کی تحریک کو کمزور کرنے کی ہے اور متعدد کسان تحریک میں شامل ہونے کے لئے دہلی آ رہے ہیں۔

کسانوں کی طرف سے لئے گئے اہم فیصلے

  • جب تک قانون منسوخ نہیں ہوتے، تحریک جاری رہے گی
  • ملک بھر میں 14 دسمبر کو شدید احتجاج ہوگا اور ہر شہر اور گاؤں میں دھرنا دیا جائے گا
  • دہلی-جے پور ہائی وے 12 دسمبر کو جام کیا جائے گا
  • نئے زرعی قوانین کے خلاف ملک بھر میں ہر روز مظاہرہ ہوگا
  • زیادہ سے زیادہ لوگ دہلی کے لئے کوچ کریں گے
  • بی جے پی کے ارکان اسمبلی، ارکان پارلیمنٹ اور وزار کا محاصرہ کیا جائے گا
  • ریلائنس جیو کی تمام مصنوعات اور مالز کا بائیکاٹ کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!