امیر تبلیغی جماعت جناب ناصر حسین صاحب کے انتقال پر جماعت اسلامی ہند، بیدر کا اظہارِ تعزیت
بیدر: 6/دسمبر (اے این این) جناب ناصر حسین صاحب امیر تبلیغی جماعت کے انتقال پر جماعت اسلامی ہند، بیدر نے اظہارِ تعزیت پیش کیا۔ جماعت اسلامی ہند شہر بیدر کے ذمہ داران و وابستگان جماعت نے اپنے افسوس، رنج و غم اور کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ہند کے وابستگان کے ایک اجتماع میں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ مرحوم نے دعوت و تبلیغ و اصلاح و تربیت اور دین کی خدمت کو ہمیشہ پیش نظر رکھا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین
اس موقعہ پرمحمد نظام الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بیدر، محمد آصف الدین رکن شوری جماعت اسلامی ہند، حلقہ کرناٹک، ناظم ضلع محمد اکرم علی، جناب محمد عارف الدین اور مجتبی خان معاونین امیر مقامی محمد کلیم اللہ سیکریٹری مقامی اور تمام جمیع ارکان و کارکنان موجود تھے۔ علاوہ ازیں اس اجلاس میں جناب محمد اکرم کی خلیری بہن اور محمد اقبال الدین صاحب رکن جماعت کی نسبتی بہن کے انتقال پر بھی اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کی گئی۔