دیگر ریاستیںریاستوں سے

گجرات کے مشہورعالم دین مولانا ارشد میر کی جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور میں آمد

سمستی پور: 3/دسمبر(پرہس ریلیز) جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور واقع کرھوا برہیتا وایا کلیانپور ضلع سمستی پور بہار میں گجرات کے مشہور علمی خانوادہ کے چشم وچراغ،معروف و نامور عالم دین حضرت مولانا ارشد میرصاحب،بانی جامعہ فیضِ سبحانی رامپورہ سورت و صدر جمعیت علماء سورت،تشریف لائےاورجامعہ کی تعلیم وتربیت کا جائزہ لیا اور قرب و جوار کے علاقہ کے دینی معاشرتی حالات سے واقفیت حاصل کرنے کے بعد جامعہ ہذا کی خدمات کو سراہا نیز جامعہ ہذا کے علاقے کے لئے ایک مضبوط دینی قلعہ ثابت ہونے کی توقع ظاہر کی،پھر اساتذہ، طلبہ اور مہمانوں کی موجودگی میں دعا کا اہتمام کیا گیا،جہاں حضرت نے اپنی دعا کےذریعے رب کے حضور مدرسے کی ترقی دو منزلہ مسجد کی تعمیر اور علاقے کو علم کی روشنی سے مالامال کرنے کا عریضہ پیش کیا۔

مہمان مکرم نے جامعہ ہذا کے محرک اول و سرپرست حضرت مولانا یوسف صاحب قاضی،خوب صاحب مسجد،سید پورہ سورت کیلیے بھی دعائیں کیں،جن کی سوچ وفکر، پرخلوص کاوش اور مذکورہ علاقے کی محبت نیز قاری ممتاز احمد جامعی کےساتھ شفقت ومودت کا نتیجہ ہے کہ یہ ادارہ بارآور اور پھلتا پھولتا دکھ رہا ہے ،نیز مہمان مکرم نے اس بات کا انکشاف کیا کہ جامعہ ہذا کے بانی و ناظم قاری ممتاز احمد جامعی نے گاہے بگاہے جتنا بتایا تھا اس سے کہیں بہتر پایا، اللہ سے دعا ہے کہ حضرت مولانا یوسف صاحب قاضی اور ان کے فرزندان کے ایک ایک حسنات کو قبول فرمائے۔

اس موقعہ پر جامعہ ہذا کے بانی رکن شوری حضرت مولانا ابوقمر قاسمی صاحب مہتمم جامعہ سبیل الہدی برداہا مدھوبنی، فاضل نوجوان مفتی سالم احسن حسینی القاسمی مہتمم “جامعہ صوت الحراء الاسلامیہ العصریہ” گوگی پوٹھیا،فاربس گنج ارریہ ، جامعہ ہذا کے استاد مولانا محبوب عالم قاسمی ،حافظ ارشد صاحب ، ماسٹر امتیاز صاحب ودیگر اساتذہ و ملازمین اور علاقائی طلبہ موجود تھے۔ جامعہ ہذا کے بانی و ناظم قاری ممتاز احمد جامعی جنرل سکریٹری، الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نے تمام مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ واضح ہو کہ مذکورہ ادارہ سن ٢٠٠٥ سے ہی دینی ،تعلیمی، اصلاحی، معاشرتی اور تبلیغی نیز ملی اور رفاہی خدمات انجام دے رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!