تازہ خبریں

اقتدار کی بھوکی اور لالچی BJP کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی ضرورت: ابوعاصم اعظمی

عاصم نے کہا کہ کسان زرعی قانون کو لے کر سڑکوں پر ہیں اور بی جے پی حیدرآباد کے معمولی سے میونسپلٹی کے گلی کے انتخاب میں مشغول ہے ،یہی ا س کا اصل چہرہ ہے۔

مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر داخلہ اور بی جے پی لیڈر کوآئینہ دکھاتےہوئے کہا ہےکہ آپ نظام کلچرل تہذیب کے خاتمہ کا دعوی کر رہے ہیں جب چین کے ساتھ جنگ ہوئی تو اسی نظام شاہی نے ملک کے تحفظ کے لئے لال بہادر شاستری کو پانچ ہزار کلوسونا عطا کیا تھا کیونکہ اس وقت ملک کی معشیت کمزور تھی ۔

انہوں نے کہا کہ اسی نظام شاہی کلچر نے گئوکشی پر پابندی عائد کی اور ملک میں عثمانیہ یونیورسٹی کی داغ بیل ڈالی ۔اسی نظام نے مذہبی تنظیموں کو فنڈ فراہم کئے جن میں مندر بھی شامل تھےلیکن آج بی جے پی کے اقتدار میں کسان خودکشی کر رہے ہیں ملک کی معیشت تباہ ہو رہی ہے اور چین کی سرحد میں دراندازی بھی ہو گئی ہے اس لئے اب لوگ چاہتے ہیں کہ بی جے پی کی سرکار تبدیل ہو جائےاور اس ملک کو برباد کرنے والی سرکار کو ہٹا کر ایک اچھی سرکارلائی جائے ۔

ابو عاصم نے کہا کہ بی جے پی نے ملک کو نفرت کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ملک کی معیشت تباہ ہو گئی۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے دوران فرقہ پرستی میں بی جے پی نے اضافہ کیا ہے اور ملک کے عوام طبی ضروریات کے لئے پریشان ہیں ۔ عاصم نے کہا کہ کسان زرعی قانون کو لے کر سڑک پر ہیں تو وہیں بی جے پی معمولی سے حیدرآباد کے میونسپلٹی کے گلی کے انتخاب میں مشغول ہے اور یہی ا س کا اصل چہرہ ہے۔ اسے عوام سے کوئی ہمدرد ی نہیں ہے یہ صر ف اقتدار کی بھوکی اور لالچی پارٹی ہے اس لئے بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کیاجائے ۔ ابوعاصم اعظمی نے مرکزی وزیر داخلہ کو تاریخ کے مطالعہ کی بھی نصیحت کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!