بسواکلیان میں جمیعتہ القریش بیدر و گلبرگہ ضلع کا اجلاس، مقررین کا خطاب
گاؤ کشی بل کے سبب کسان یقینی آمدنی سے محروم ہوجائےگا۔
بسواکلیان: 3/دسمبر (ایم این) گاؤ کشی بل کے سبب کسان یقینی آمدنی سے محروم ہوجائے گااور یہ کسان پربہت بڑا ظلم ہوگا۔ یہ بات جنا ب قاسم علی رعیت سنگھ کے ریاستی نائب صدر نے کہی۔ وہ بسواکلیان کے ڈیسنٹ فنکشن ہال میں آل انڈیا جمیعت القریش کی جانب سے منعقدہ دوضلعی (بیدر۔ گلبرگہ کے) پروگرام میں خطاب کررہے تھے۔ جس کی صدارت عبدالستار قریشی جمیعت القریش روزتین گلبرگہ نے کی۔ مسٹرقاسم نے بتایاکہ گائے یاجانوروں سے کسانوں کی روزی روٹی یقینی ہے۔ جبکہ فصلیں غیریقینی آمدنی کاذریعہ ہواکرتی ہیں۔ مسٹر ارجن کنک نے کہاکہ غذاہماری بنیادی ضرورت ہے۔ اور یہ جمہوری حق ہے۔ اس پر خاص رنگ چڑھاکر سب پر مسلط کرناغیرآئینی ہے۔
بہوجن مکتی مورچہ کے مسٹر ملند گبرے نے کہاکہ بھارت تمام ذات پات اور مذاہب کا ملک ہے۔ ہندوبہت کم تعداد میں یہاں رہتے ہیں لیکن تمام ذاتوں کو ملاکر انھیں ہندوبتاکر منوواد اور منوسمرتی کا نظام رائج کئے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اوریہ کوشش کمزوروں اور پچھڑے طبقات کے لئے کافی نقصان دہ ہے۔ رعیت سنگھ کے ذمہ دار قاسم خان پٹھان نے کہاکہ اس بل صرف کسانوں کوہی نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ بل آجائے گاتو اس کاروبار سے جڑے بیوپاری، اور قریشی حضرات پر بی جے پی حکومت ظلم ڈھائے گی۔ جناب معراج الدین کنوینر حیدرآبا دکرناٹک ہوراٹاسمیتی نے کہاکہ ہر کام کے لئے جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ جدوجہد کے نتیجہ میں بہترین نتائج سامنے آتے ہیں۔
بسواکلیان کے معروف قائد جناب مجاہد پاشاہ قریشی اپنے وچار، آستھا اور وچارکے مطابق قوانین بناکر دوسروں پر تھوپنا اس ملک کے لئے خطرناک ہوگا۔ ایسے قوانین کوروکنے کے لئے احتجاج سے آگے بڑھ کر خود حکومت والوں کو حکومت کرنے سے دور رکھنے کی پالیسی اپنانی ہوگی۔ اس کے لئے تیار رہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ قریش براداری کوچاہیے کہ وہ اس کاروبار کے علاوہ دیگر تجارتوں کی طرف بھی ہجرت کریں۔ جناب عبدالستار ریاستی جنرل سکریڑی آل انڈیا جمیعت القریش نے کہاکہ ہم ریاست بھر میں اس بل کے خلاف آندولن چلاتے ہوئے عوام میں بیداری پیدا کریں گے اور قانونی طریقے سے بھی لڑائی لڑیں گے۔ حافظ اسلم جناب نے گاؤکشی بل کو ووٹ حاصل کرنے کاذریعہ بتایا اور کہاکہ جو گائے صرف دودھ دیتی ہے ایسے جانورکو سیاسی طورپر متنازعہ بنادیاگیاہے۔
پروگرام کاآغاز حافظ فرخند کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ جناب اکرام کھادی والے نے نظامت کے فرائض بخوبی انجام دئے۔ اکبرعلی یرنڈی صدر جمیعت القریش بسواکلیان نے اظہارتشکرکیا۔ تقریب میں لوگوں کی کثیرتعداد شریک دیکھی گئی۔ تحسین علی جمعدار، چندر شیکھر جمکھنڈی نائب صدر کرناٹک رعیت سنگھ، سبھاش رگٹے، عبدالرشید قریشی بڑے خان عبوری صدر جمیعت القریش مومن پورہ، محمد نبی قریشی جمعیت القریش بیدر، سلیمان صاحب قریشی صدر جمیعت القریش بیدر، محمد اکبرعلی قریشی صدر جمیعت القریش ٹرسٹ بسواکلیان، حاجی عبدالحمید صاحب قریشی سرپرست جمیعت القریش بسواکلیان، گھوڑو صاحب، عبدالحمید صاحب جمیعت القریش گلبرگہ، نصیرالدین قریشی روزہ، خواجہ میاں چٹگوپہ، نصیرالدین الند، امین قریشی صدر جمیعت القریش راجولہ، وحید میان صدر جمیعت القریش ہلسور، یووراج بھینڈے مادیگاسماج، منوہر میسے دلت لیڈر، سراج نواب الند، وغیرہ شہ نشین پر موجودتھے۔ ان میں سے بھی کچھ نے خطاب کیا۔اس با ت کی اطلاع جناب مجاہد پاشاہ قریشی نے دی ہے۔