علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

شعبہ اردو پی جی سنٹر رائچور میں وداعی تقریب کا انعقاد

رائچور: 4 اپریل (اے این ایس) گلبرگہ یونیورسٹی، کلبرگی کے پی جی سنٹر رائچور میں شعبہ اردو، سال دوم کے طلباء کے لیے وداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرب استاد صدر شعبہ اردو و فارسی گلبرگہ یونیورسٹی، کلبرگی نے شرکت کی۔ جبکہ اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر نصرت فاطمہ پی جی سنٹر رائچور نےکی۔ اس موقعے پر شعبہ اردو کے معلمین و معلمات نےاظہار خیال کرتے طالبات کی رہنمائی فرمائی۔ علاوہ ازیں طالبات نے بھی اظہار خیال کرتے ہو ئے اساتذہ کی تدریسی سرگرمیوں کو اپنی نئی معلومات کا اہم ذریعہ قرار دیا اور اساتذہ کی مشفقانہ خانہ رہنمائی و تربیت پر اظہار تشکر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!