ایس آئی او کے نومنتخب قومی صدر محمد سلمان احمد کون اور کیا ہیں!
ممبئی: 30/نومبر- ہندوستان میں نوجوانوں کی سب سے بڑی اسلام پسند طلباء تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) الہی ہدایت کے مطابق سماج کی تشکیل نو کے لیے طلباء ونوجوانوں کو تیار کرنے کا کام پچھلے 38 سالوں سے کرتی آرہی ہے۔ کسی بھی تنظیم کی جان اس کے اغراض ومقاصد اور اس کے قائد پر منحصر ہوتی ہے ایس آئی او آف انڈیا کی رواں میقات سن 2021 تا 2022 کے لیے امیر جماعت اسلامی ہند سرپرست اعلی ایس آئی او انجنئیر سید سعادت اللہ حسینی کے زیر نگرانی میں میقات 2021تا 2022 کے لیے نو منتخب صدر تنظیم محمد سلمان احمد کا انتخاب عمل میں آیا۔
کون اور کیا ہیں سلمان احمد؟
محمد سلمان احمد کا تعلق ممبئی سے ہے۔ وہ ممبئی میں ہی پیداہوئے، بچپن سے ہی ایس آئی او سے وابستہ رہے۔ گذشتہ سالوں وہ ایس آئی او ممبئی شہر کے صدر رہے اور ایس آئی او مہاراشٹرا ساؤتھ زون کے دو مرتبہ صدر حلقہ کی ذمہ داری پر بھی فائز رہے، محمد سلمان احمد مشترکہ جوانٹ ایکشن کمیٹی برائے سماجی انصاف مہاراشٹرا کے کنوینر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دی اور ساتھ ہی ساتھ مہاراشٹرا میں بننے والے ہر چھوٹے اور بڑے گروپوں میں بھی ان کا نمایاں نام ہے اور کام میں بھی اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ اسلامی نظریہ فکر اور مختلف نظریات کا گہرا مطالعہ رکھتے ہیں۔
علاوہ ازین گزشتہ کئی سالوں سے نوجوانوں میں مقبولِ عام عوامی مقرر کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں، بالخصوص این آر سی، سی اے اے اور این پی آر مخالف احتجاج میں انہوں نے نوجوانوں اور عام طلبہ میں ایک بہترین لیڈر کی حیثیت سے مقبول ہیں، محمد سلمان احمد نے ماسٹر آف انجنرنگ کلسیکر پولی ٹیکنک پنویل جوائن انجیرنگ کالج سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔ یاد رہے سی اے اے احتجاج میں محمد سلمان پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ممبئی پولیس نے انہیں گرفتار کیا تھا بعد ازاں ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔
بعد ازاں نومنتخب قومی صدر نے برادر سید احمد مذکر کو بطور جنرل سیکریٹری اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) مقرر کیا ہے۔
2021-22 کے لئے ایس آئی او کے نو منتخب سی اے سی ممبران کی فہرست
1- نہال کدیور- کرناٹک
2- امجد علی۔ کیرالہ
3- مبشر فاروقی- جنوبی مہاراشٹر
4- فواز شاہین۔ دہلی
5- ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین۔ تلنگانہ
6- عبد اللہ ازم- بہار
7- تہور انور- بہار
8- اسامہ حمید- اے ایم یو
9- ذوالقرنین حیدر۔ دہلی
10- سلمان خان۔ جنوبی مہاراشٹر
11- مصدق مبین۔ دہلی
12- ڈاکٹر لقمان احمد۔ تلنگانہ
13- اسامہ اکرم- تلنگانہ
14- رمیس ای کے۔ دہلی
15- مصعب قاضی- جنوبی مہاراشٹر
16- شجاع الدین فہد- شمالی مہاراشٹرا
17- عبد القدوس شعیب- کرناٹک
18- احتشانَل ابرار۔ جھارکھنڈ
19- محمد سعید ٹی کے – کیرالہ