ضلع بیدر سے

بیدر: انجنئیر محمد مبشر سندھے ضلعی صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، بیدر منتخب

بیدر: 30/نومبر- (اے این این)جناب عزیز جاگیردار میڈیا سیکریٹری ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، کرناٹک کی اطلاع کے مطابق ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، ضلع بیدر کے ضلعی صدر کے انتخابات شہر بیدر کے ایک ہال میں منعقد ہوئے، جس میں ضلع بیدر کے پارٹی ممبران نے کثرت آراء سے جناب مبشر سندھے کو2021تا 2022 کے لئے دوبارہ ضلعی صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا بیدر منتخب کیا گیا۔

انتخاب کی نگرانی محمد تاج الدین اور اور عزیز جاگیردار ریاستی سیکریٹریز نے کی۔ بعد اذاں جناب محمد مبشر سندھے کی نگرانی میں دیگر ضلعی ذمہ داران کا تقرر بھی کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!