ضلع بیدر سے

بسواکلیان کی ہونہار طالبہ یاسمین بانو 4 گولڈ میڈلس سے سرفراز

بسواکلیان: 26/نومبر (کے ایس) بسواکلیان کی طالبہ یاسمین بانو زوجہ محد اسمٰعیل بنت صلاح الدین نے شعبۂ اُردو و فارسی گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ سے اپنی صلاحیت کا لوہا منواتے ہوئے امتیازی کامیابی کے ساتھ 4 گولڈ میڈلس کی مستحق قرار پائیں۔ جن میں حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ، قمر اسلام، قاضی محمد حُسین صدیقی اور فوزیہ میڈلس شامل ہیں۔

انکی اس کامیابی پر صدر شعبۂ اُردو عبدالرب اُستاد اساتذہ اکرام،ہم جماعت طلبہ کے علاوہ والدہ، بھائی، خاوند نے مبارکباد دیتے ہوئے روشن مستقبل کے لئے دعائیں دی ہیں۔ ان کے پرائمری اسکول ٹیچرس بھی مبارکباد پیش کی، جن میں پروین سُلطانہ زوجہ خواجہ سرتاج الدین سینئیر صحافی بسواکلیان، ریحانہ پاشاہ، فخرالنساء بیگم بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!