ضلع بیدر سے

بیدر میں 26/نومبر کو 72ویں ”یومِ آئین“پر خون کاعطیہ کیمپ

بیدر: 25/نومبر (وائی آر) 26نومبر 2020کو ضلع اسپتال خون ذخیرہ مرکز میں صبح 10بجے سے شام 4بجے تک 72ویں یومِ آئین کے موقع پر خون کاعطیہ کیمپ رکھاگیاہے۔ آئین آگاہی فورم، ٹیم یووا، دلت اسٹوڈنٹ یونین، بودھ بسواامبیڈکر یووک سنگھ، یووا چن تکرا ویدیکے، بودھ بسواامبیڈکر یووا ٹرسٹ، اور مختلف ترقی پسند تنظیموں کے اشتراک سے یہ کیمپ ہوگا۔ کوروناوائرس کے بعد سے ضلع میں خون کاعطیہ کیمپ زیادہ تعداد میں نہیں ہوئے ہیں۔ لہٰذا خواتین میں ولاد ت کے دوران اور حادثہ کاشکارہونے والوں کو بہت زیادہ خون کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے۔ اس مسئلہ پرقابوپانے کے لئے ترقی پسند تنظیموں کے عہدیداران نے ایک اجلاس منعقد کرکے خون کاعطیہ کیمپ رکھنا طئے کیا۔ ہرمہینہ خون کاعطیہ کیمپ کی مہم رکھ کر عوام میں اس تعلق سے آگاہی پیدا کر ناضروری ہے۔ خون عطیہ کرنے والے فراد کوفائدہ اور اس کی اہمیت کے تعلق سے مہم چلانے کی ضرورت محسوس کی گئی۔ ضلع کے ہرگاؤں میں ایک سال میں کم سے کم دودفعہ خون کاعطیہ دینے کے لئے کہاجائے گا۔ اس لئے 26نومبر کو خون کاعطیہ کیمپ میں ضلع کے نوجوان لڑکے لڑکیاں، طلبہ وطالبات، سنگھ سمستھائیں اور ا س کے عہدیداران، آئین پریمی زیادہ سے زیادہ تعداد میں حصہ لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!