علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

رائچور: جماعت اسلامی کی 15روزہ سیرت مہم کا کامیاب اختتام

رائچور: 16/نومبر (پریس ریلیز) محمد اعجازعلی شعبہ نشرواشاعت کے بموجب رائچور میں جماعت اسلامی ہند کرناٹک کی ریاست بھر میں منائی جانے والی پندرہ روزہ مہم”حضرت محمد ﷺ” انسانیت کے رہنماء” کا اختتامی پروگرام 15/نومبر کو”اسلامک سینڑ” رائچور میں منعقد ہوا.

پروگرام کا آغاز جناب عبدالرزاق لاہوری کے درس قر آن سے ہوا .موصوف نے سورۃ الا حزاب (آیت 40 تا 48) کا ترجمہ تفیسر اور خلاصہ پیش کیا۔ جناب سلیم پاشاہ کنو ینر مذکورہ مہم نے (کنڑا زبان میں) افتتاحی کلمات اور مہم کی تفصیلات پیش کیں- اور کہا کہ یہ مہم خاص کر برادران وطن میں حضورﷺ کی تعلمیمات کو عام کرنے کے لئے چلائی گئی۔ پورے شہر میں دعوت دینے اور پیغمبر ﷺ کی رہنمائی سے واقف کرانے لئے رفقائے جماعت اسلامی ہند رائچور اور ایس-آئی-او کے ممبران پرمشتمل وفود بنائے گئے تھے. ابتداء میں پریس کانفرنس(ایک کنڑا) اور دوسری اردو کے ذریعہ پیغام عام کیا گیا۔

جناب شمیم حیدر نے اردو زبان مین”حضورﷺ انسانیت کے رہنما” کے موضوع پر اظہار خیال کیا. اجلاس کے مہمان خصوصی جناب پربھوراج کڈلی (مانوی) نے کنڑا زبان میں بہترین اظہار خیال میں کہا کہ یہ جلسہ نہایت اور بہت مفید ہے اس سے ہمارے درمیان محبت اور تعلقات میں اضافہ ہوا. اس طرح کے جلسے واقعی انسانیت کے لئے ضروری ہیں. انہوں نے حضورﷺ کی تعلیمات کو کافی سراہا اور نہایت احترام سے اس کی پذیرائی کی. کہا کہ ایسے جلسے ہندو مسلم، سب میں محبت اور دوستی بڑھاتے ہیں اور غلط فہمیاں دور کرتے ہیں. اور حضرت محمدﷺ نہ صرف مسلمانوں کے رہنما ہیں، بلکہ ساری انسانیت کے رہنما ہیں.

امیر مقامی جناب محمد عاصم الدین اختر نے اختتامی خطاب میں مہم کے دوران 3/ نومبر 2020 کو مقامی جماعت کے ارکان کارکنان (مرد و خواتین) اور ایس-آئی-او اور جی-آئی-او کے ممبران شہر کے ہیڈ پوسٹ آفس تا بس اسٹانڈ” صفائی و ستھرائی مہم” چلائی ان راستوں مین موجود کوڑا کرکٹ اور کچرے کوصاف کیا.
دوران صفائی راستہ میں جن جن لوگوں سے ملاقات ہوئی انہیں اردو اور کنڑا زبانوں میں پمفلٹس، کتابچے وغیرہ تقسیم کیےگۓ – بس اسٹانڈ پہنچ کر وہاں موجود مسافروں اور دیگر افراد میں بھی پمفلٹس، کتابچے دئیے گئے۔
صفائی مہم کے اختتام پربس اسٹانڈ کے پاس ایک مختصر جلسہ ہوا۔ جسے جناب سلیم پاشاہ کنوینر مہم، امیر مقامی جناب محمد عاصم الدین اختر اور مہمان جناب راگھویندر راؤ کنشٹگی نے تقریریں کیں۔

صدارتی خطاب کے بعد مہم کے دوران منعقد کیے گئے تحریری مقابلے (انگر یزی اور کنڑا زبانوں) میں اول، دوم اور سوم آنے والے شرکاء کو بالترتیب 5000/ روپیےو دوم کو3000/ روپیے اور سوم کو 2000/ روپیے نقد انعامات دئیے گئے. ہر ایک کوحضورﷺ کی سیرت پر کتاب بھی دی گئی۔
اول انعام پانے والی طالبہ کماری نونیتا ولد جناب گریش-ایم صاحب –دوم انعام پانے واے نوجوان-ملپا ولد طایپا اور سوم انعام پانے واے نوجوان پربھو ولد ہمپیا صاحب رہے۔
مقابلے میں حصہ لینے والے دیگر دس شرکاء کو بھی ہمت افزائی کے طور پر تمغہ جات، سرٹیفیکیٹ اور حضورﷺ کی سیرت پر کتابیں دی گئی۔ جناب محمد اعجازعلی کے شکریہ پر جلسے کا اختتام عمل میں آیا. پروگرام کی کاروائی جناب صادق پاشاہ نے چلائی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!