بیدر-بنگلور بس ہمناآباد میں حادثہ کا شکار، کوئی جانی نقصان نہیں
رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے کیا مقام حادثہ کا دورہ، زخمیوں کو اپنی نگرانی میں پہنچایا اسپتال
ہمناآباد: 16/نومبر ( ایس آر) ہمناآباد میں دوبلگنڈی موڑپر ایک کے ایس آر ٹی سی کی بس KA38F1279 جو کے بیدر ڈیپو کی بتلائی جا رہی جو بیدر سے بنگلور کو جا رہی تھی کے ہمناآباد سے نزد حادثہ کا شکار ہو کر پلٹ گئی اس حادثہ میں کسی کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے بس میں موجود تمام مسافرین زخمی ہوئے ہیں،اس واقع کی اطلاع ملتے ہی رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے مقام حادثہ کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں زخمی مسافرین کو امبولینس اور دیگر گاڑیوں کے ذریعہ ہنگا می طور پر علاج کی غرض سے ہمناآباد کے سرکاری اسپتال کو روانہ کیا ہے۔زخمی ہونے والے مسافرین اوردیگر نقصان کی اطلاع تا دام تحریر فراہم نہیں ہو سکی ہے۔اس حادثہ کی جانچ پولیس کی جانب سے کی جارہی ہے پولیس کے اعلی عہدیداران نے بھی مقام حادثہ کا معائنہ کیا ہے۔