بگدل: جماعت اسلامی کی جانب سے غریب مستحقین میں تقسیم کیے گئے بلانکیٹس
بگدل: 12/نومبر (زیڈ اے) جماعت اسلامی ہند بگدل کی جانب سے سردیوں کے موسم میں مستحق و غریب افراد میں آج مسجد عفراء اسلامک سنٹر میں بلانکیٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اسلام میں انسانیت کی خدمت کا بہت بڑا مقام ہے، اور اسلام لوگوں کی مدد کرنے کو ترجیح دیتا ہے، اسی مناسبت سے جماعت کی جانب سے 500 کمبل تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ کام باضابطہ طور پر مقامی افراد کے گروہوں کی سروے رپورٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔ مقامی ذمہ داران گھر گھر جاکر سروے کرتے ہوئے مستحقین تک پہنچنے کی کوشیش کر رہے ہیں۔

بلا نکیٹس تقسیم کے اس پروگرام میں محمد محبوب صاحب ،PSI بگدل نے کہا کہ سب سے اچھا عمل لوگوں کی مدد کرنا ہے، بھوکے کو کھانا کھلانا، پیاسے کو پانی پلانا اور سردیوں کے موسم میں مستحقین کو کمبل تقسیم کرنا بھی خدمت خلق کا ہی بہت بڑا کام ہے، موصوف نے جماعت اسلامی ہند کا شکریہ ادا کیا، اور اس کام کو کافی سراہا، اس موقع پر جناب ایم اے سلیم بگدلی ، محمد معین الدین(امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بگدل) محمد اقبال غازی، محمد ضمیر الدین (صدر ویلفیئر پارٹی بیدرساؤتھ ) محمد کلیم احمد حکیم ( صدر ویلفیئر پارٹی بگدل) محمد کلیم (ایچ آر ایس لیڈر بگدل) محمد سہیل منصوری (صدر مقامی ایس آئی او بگدل) اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔