علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

وجئے پور: سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج (برائے خواتین) میں یومِ تعلیم

مولانا آزاد ہندوستان کے وزیر تعلیم ہی نہیں بلکہ ایک شعبہٴ تعلیم کے آرکیٹیکٹ تھے جنہوں نے شعبہٴ تعلیم کو ایک نیا رخ اور نئی سوچ دی: ریاض فاروقی
سنجیدہ اساتذہ کی تقرری کے ذریعے ہی تعلیمی معیار کو بلند کیا جا سکتا ہے: عبدالرحیم

وجئے پور: 12/نومبر۔ ڈاکٹر محمد سمیع الدین، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو، سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین، بیجاپور کرناٹک کی اطلاع کے مطابق سے سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین، بیجاپور میں یومِ تعلیم منایا گیا۔ اس یوم تعلیم کا انعقاد آنلائن کیا گیا۔ اس جلسے کے مہمان خصوصی جناب ریاض فاروقی چیئر من گورننگ کونسل سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم کی حیثیت سے بے پناہ خدمات انجام دی ہیں، تعلیمی اداروں کو قائم کیا سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی کئی کارہائے نمایاں انجام دیئے اور ہندوستانی فلاسفی کو پروان چڑھانے میں کمیٹی بنائی جس کی صدارت ڈاکٹر رادھا کرشن نے کی اور مزید یہ کہ مولانا ابوالکلام آزاد نے کہا کہ ہندوستان کا ہر شہری اپنے حقوق و فرائض کو جانے اور سمجھے وہ صرف ہندوستان کے وزیر تعلیم ہی نہیں بلکہ ایک آرکیٹیکٹ تھے۔ جنہوں نے ہندوستان کے شعبہ تعلیم کو ایک نیا رخ، نیا موڑ اور نئی سوچ دی۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک عبدالرحیم سابق صدرشعبہ سیاست علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اپنے آن لائن خطاب میں کہا کہ 11/ نومبر کو ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے اعزاز میں ان کی یومِ پیدائش کو قومی یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن ہر سال بھارتی پالیسی ساز ماہرین تعلیم اور تعلیمی انتظامیہ اس حالت زار کا تجزیہ کرنے کے لئے اپنے ذہن کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف اکیڈمیاں کے ممبرز کی حیثیت سے اہل ہنر مند اور سنجیدہ اساتذہ کی تقرری کے ذریعے ہی تعلیمی معیار کو بلند کیا جا سکتا ہے۔ اور اداروں کو فعال خودمختاری کے لیے مناسب فنڈز اور سیاسی اثرورسوخ یا مداخلت سے پاک کر دیا جائے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں نئی تعلیمی پالیسی پر بھی سیر حاصل روشنی ڈالی۔ اس اجلاس کی خیرمقدمی وتعارفی کلمات ڈاکٹر محمد افضل پرنسپل نے ادا کیے۔ پروفیسر سی ایل پاٹل آئی کیو اے سی چیئرمین نے شکریہ کا خوشگوار فریضہ انجام دیا۔ اساتذہ کرام و طالبات نے آن لائن پروگرام کے ذریعے استفادہ حاصل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!