ریاستوں سےمہاراشٹرا

جلگاؤں: اقراء شاہین اردو ہائی اسکول میں منایا گیا یومِ تعلیم

جلگاؤں: 11/نومبر (یو اے) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقراء شاہین اردو ہائی اسکول مہرون میں مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر “یومِ تعلیم” منایا گیا۔ پروگرام کی شروعات شعیب انصاری کی تلاوت سے ہوئی۔ زوبیہ جاوید (نہم) نے مولانا آزاد کے حالات زندگی تو حسان جواد (نہم) نے مولانا آزاد بحیثیت وزیر تعلیم اور تحریم شاہ (دہم) نےجنگ آزادی میں مولانا آزاد کا کردار ان عنوانات کے تحت اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ Zoom پر online اور اسکول میں offline دونوں طرز کا منفرد نوعیت کا پروگرام لیا گیا۔ Zoom کے ذریعے جماعت نہم اور دہم کے طلبہ نے پروگرام میں شرکت کی۔

پروگرام کو ترتیب دینے میں ضیاء باغبان سر کا اہم رول رہا۔نظامت کے فرائض اردو مضمون کے انچارج شیخ ضیاء النساء غلام دستگیر نے انجام دئیےاور رسمِ شکریہ خان عتیق اللہ نے ادا کیا۔ پروگرام میں شیخ ذاکر بشیر اور شیخ عتیق عثمان موجود تھے۔ صدارت کی ذمہ داری اسکول کے صدر مدرس شیخ گلاب اسحٰق نے بحسن خوبی انجام دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!