ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں یونانی میڈیکل کالج کے قیام کے لیے ایس آئی او کی کوشیش جاری

بسواکلیان: 12/نومبر (اے این این) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا بسواکلیان یونٹ کی جانب سے بسواکلیان میں سرکاری یونانی میڈیکل کالج کے قیام کی کوشش جاری ہے ۔ اس ضمن میں مقامی یونٹ کے وفد نے مختلف سیاسی لیڈران اور سرکاری افسران سے ملاقات کرتے ہوئے اس جانب توجہ مبذول کرنے اور حکومت پر بسواکلیان میں سرکاری یونانی میڈیکل کالج کے قیام کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ۔ وفد نے ایم آئی ایم کے تعلقہ صدر، جنتادل یس کے تعلقہ صدر، بی جے پی تعلقہ صدر، کانگریس بلاک صدر سے ملاقات کرتے ہوئے تنظیم کی جانب سے بسواکلیان میں سرکاری یونانی میڈیکل کالج کے قیام کی کوشش کی تفصیلات بتائی، اور اس جانب کوشش کرنے کی مانگ کی۔

واضح رہے تنظیم کی جانب سے تقریباً 4 سال سے یونانی میڈیکل کالج کے قیام کی کوشش جاری ہے۔ بعد ازاں ایس آئی او کے وفد نے سی ایم سی کمشنر سے بھی ملاقات کرتے ہوئے انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا اور سی ایم سی جنرل باڈی میٹنگ میں اس تعلق سے ریزولیوشن پاس کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس ضمن پچھلے وقتوں میں اراکین اسمبلی کے علاوہ وزیر اعلیٰ اور دیگر وزراء سے بھی ملاقات کر اس جانب توجہ مبذول کرائی جا چکی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!