ضلع بیدر سے

ہمناآباد: مسجد عبدالرحمن کی سنگ بنیاد تقریب، الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ کاخطاب

جب کسی زمین کی قسمت سنورتی ہے تو اللہ تعالیٰ اُس زمین پر مسجد بناتے ہیں: الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ

ہمناآباد: 11/نومبر (ایس آر) جب کسی زمین کی قسمت سنورتی ہے تو اللہ تعالیٰ اُس زمین پر مسجد بناتے ہیں،اور جب کسی زمین کی قسمت بگڑ جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر بازارقائم کرتے ہیں، ان ذرین خیالات کا اظہار الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ نے مسجد عبدالرحمن (روبرو رام اینڈ راج کالج قومی شاہراہ 65) کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کیا، انہوں نے مزید کہا کے اہلیان ہمناآباد کے لئیے یہ بات باعث مسرت ہیکہ اللہ تعالیٰ نے یہاں کی سر زمین کو پھر ایک مسجد کے لئیے قبول کر لیا،انہوں نے مسجد کے فضائل بتلاتے ہوئے کہا کے بروز قیامت اللہ تعالیٰ خانہ کعبہ کی جگہہ کو جنت میں داخل کریں گیں، اسکے علاوہ دنیا کی تمام مساجدبھی جنت میں جائیں گیں یہی نہیں جنہوں نے مسجد کی تعمیر میں حصہ لیا ہے وہ احباب بھی جنت میں داخل ہو ں گے۔

حدیث پاک میں اللہ کے رسول اکرمﷺ فرماتے ہیں کے اگر کسی نے مسجد کی تعمیر میں ایک کنکر اُٹھا کر دیا ہے تواللہ تعالی اُس ایک کنکر کے بدلے حشر کے میدان میں جنت کا ایک محل عطاکریں گیں۔جو شخص دنیا میں ایک مسجد تعمیر کرواتا ہے تو اسکے لئیے اللہ جنت میں ایک محل بنواتے ہیں،انہوں نے مرحوم محمد عبدالرحمن کے فرزندان الحاج محمد متین سیٹھ، حافظ عبدالباسط اور تمام اہل خانہ کے مسجد تعمیر کرنے کے فیصلہ کی ستائیش کی۔محمد افسر میاں سابق صدر بلدیہ نے مسجد کی تعمیر میں اپنے جانب سے ہر ممکنہ مدد کا تیقن دیا اور ایک بہترین مثالی اقدام پر دلی مبارک باد پیش کی۔

اس سنگ بنیا تقریب کا اختتام الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ کی دعا پر ہوا۔اس موقع پر مولانا محمد عبدالرقیب،حافظ محمد مشائخ،مفتی سہیل عاطف قاسمیؔ،مفتی و منا ظرہ اسلام فُضیل عاذب قاسمیؔ،حافظ محمد شمس الدین امام وخطیب مسجد بلالؓ،مولانا شکیل فلاحی،مولانا سید مصباح الدین حُسامی،مولانا محمدصلاح الدین حقانی،مولانا محمد خرم حقانی،حافظ محمد نصیر اشاعتی،حافظ محمد محبوب اشاعتی،حافظ محمد مجیب،مولانا وسیم باندوی،محمد لیاقت مدرس،محمد انورمدرس۔محمد منصور،کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!