ضلع بیدر سے

محمد اقبال احمد خان قطب مرحوم کے سانحہٴ ارتحال پر تعزیتی قرار داد

بیدر: 11/نومبر (اے ایس ایم) مجلس انتظامی مسجد درگاہ و دیگر ادارہ جات محلہ تعلیم صدیق شاہ بیدر کا ایک ہنگامی اجلاس آج بتاریخ 11/نومبر2020بروز چہارشنبہ بوقت بعدنمازعشاء بمقام مسجد تعلیم تصدیق شاہ بیدر زیر صدارت جناب الحاج ڈاکٹر احمد محی الدین صاحب جیلانی نائب صدر مجلس انتظامی منعقدہوا جس میں جناب الحاج محمد اقبال احمد خان قطب مرحوم کے سانحہ ارتحال پر گہرے دکھ اور ملال کا اظہار کیا گیا۔ مرحوم نہایت ہی خوش خلق خوش مزاج اور ملنسار شخصیت کے حامل تھے۔ جن کا حلقہ احباب نہایت ہی وسیع تھااور وہ بہت زیادہ مقبول خاص وعام تھے۔ مختلف ملی اورسماجی کاموں میں نمایاں خدمات انجام دیتے رہے مسجد الٰہی اور مسجد رٹکل پورہ میں بھی ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

مسجد تعلیم صدیق شاہ اور اس سے متعلق تمام اوقافی اداروں کی تقریباً تیس سال سے تعمیری اور مختلف تنظیمی امور کی بحسن خوبی دیکھ بھال کرتے رہے۔ مجلس انتظامی کے اہم عہدوں پر فائض رہے۔ ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ مجلس انتظامی ان کے سانحہ ارتحال پر اپنے گہر ے دکھ اور ملال کا اظہا رکرتی اور بارگاہ رب العزت میں دعاگو ہے کہ پروردگار ان کی خدمات کو شرف قبولیت عطافرماتے ہوئے اپنے جواررحمت میں جگہ عنایت فرمائے۔ ان کے مرقد کو نور سے پرنور کردے۔ ان کی قبر کو جنت کی کیاری میں تبدیل فرمادے۔ ان کے ساتھ درگزر کامعاملہ فرماتے ہوئے انکی بخشش کا فیصلہ صادر فرمائے۔ ان کو اپنے فضل و کرم سے جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔ آمیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!